BrowseḤabīb → page 258

Page 258

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 258 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۴۹ اور اُن کی اس اخلاقی و عقلی عظمت کا نتیجہ تھا جسنے اُن کو فرمانروای وسیع السلطنت بنایا ہے۔ ذالک فضل الله یوتیہ من یشاء۔ خدا ہندوستان کی قسمت مین ایسے مبارک موقع مہانداری کے پھر لائے اور ہماری یہ استدعا برٹش گورنمنٹ کے پایہ قبول تک پہونچائے کہ ایسی کمیٹیون کی ترکیب مین خاص توجہ مبذول رہی مسلم الثبوت خاندان و اعلیٰ طبقہ و مراتب کے ممتاز لوگ جو دل کے سخی ہون انتخاب کیے جائیں۔ اگر سب ہندوستانی منتظم ایسی قابلیت کے ہوتے جیسے مرزا محمد منظور علی خان و مرزا محمد مسرور علی خان خلف مرزا محمد اکبر علی خان ہین تو خدمات مهمانداری بہت زیادہ فروغ و فراغ سے انجام پاتین۔ آگرہ و کلکتہ کے انتظام اِسکے شاہد ہین۔ جن لوگون یا قومون مین آثار ترقی پائے جائین مان لینا چاہیے کہ اُن کی نیت کا پھل اور راستی معاملہ کا ثمرہ ہے۔ اور جو لوگ بُرائی مین نفع حاصل کرنیکا نام خوش تدبیری رکھین۔ اپنی خطاؤن کو عزیز جانین۔ عیبون کو ہنر سمجھین۔ غلطیون پر فخر کرین گو اُن کو اپنی کامیابی پر ناز ہو۔ مگر اطمینان قلبی نہین ہوتا۔ اُن کا کانشس خود اُن پر ملامت کرتا ہے۔ پھر یہ خیال سخت معیوب و خطرناک ہے۔ بُرائی۔ یا بدعہدی کی سزا۔ خداوند عالم کے حضور سے بہی جلد یا بدیر ضرور ملتی ہے اور جو بد نما داغ جبین ناموری پر لگ جاتا ہے۔ اُسکو ہفت قلزم ہی نہین دہو سکتی ہے ارشاد رسول کریم ہے کہ تم بندگانِ خدا کا فرض ادا کرنے مین سچے رہو۔ کیونکہ جس شخص کو لوگون کا کام سپرد کیا جاتا ہے اور وہ اس فرض کو راستبازی سے ادا نہین کرتا تو خدا اُسپر بہشت حرام کر دیتا ہے۔ اوپر بیان ہو چکا ہے کہ اعلیٰ برٹش منتظم رفیق سفر کو تمام زمانہ سیاحت مین کسی دن پانچ گھنٹے سے زیادہ آرام کرنیکا وقت نہ مل سکا۔ اب اِدھر کی حالت دیکھیئے ۳۲

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 258. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/258 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/258
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record