BrowseḤabīb → page 254

Page 254

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 254 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۴۵ یورپین حکام نے ابتداے سفر سے تا اختتام سفر ہز مجسٹی امیر کے راحت و آرام پہونچانے مین کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا۔ ذرا ذرا سی بات کا خیال رکھا۔ جس امر مین اعلیحضرت امیر کی ناپسندیدگی کا شبہ گذرا۔ اُسکو نہونے دیا جس چیز کی ضرورت محسوس ہوئی وہی حاضر جس شے کی حاجت پیش آئی معلوم ہوئی وہ طلب سے پہلے موجود ۔ اپنی تمام آسائیشین فراموش۔ رات دن اسی دُہن مین رہے کہ کوئی پہلو نا خوشی یا بے لطفی کا نہ نکل آئے۔ شبانہ روز کی راحتین قربان کردین۔ مگر ہز مجسٹی امیر کی طبیعت پر گرانی نہ آنے دی۔ باتین کین وہ جس سے فرحت ہو۔ سامان بہم پہونچائے تو ایسے جن سے راحت ملے پورا پورا اتباع صاحبان موصوف الصدر کا تمام مقامی برٹش افسران نے بھی کیا۔ انگلش پارٹی عموماً اور سر ہنری میکموہن ومسٹر ڈابز خصوصاً مراسم مہمانداری بجالائے۔ فرائض مدارات ادا کرنے کے صلہ مین بعید مستحق تحسین و آفرین ہین وہ ہر موقع پر ایک رفیق مزاجدان و مصاحب دلسوز کیطرح ساتھ رہے جس خوبی و خوبصورتی سے اُنہون نے یہہ ڈیوٹی انجام دی وہ خارج از توصیف ہے۔ بعد مراجعت ہز مجسٹی امیر کے بمقام پشاورے، مارچ ۱۹۰۷ء کو سر ہنری میکموہن نے فرمایا کہ مجھے تمام زمانہ سیاحت مین صرف ۵ گھنٹے دن رات مین ملتے تھے جن مین کچھہ آرام کر سکتا تھا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ جب حضور وائسرائے نے سفر بعافیت ختم ہونے وصحت و تندرستی کی دعا پر اظہار مسرت کا آخر تار ہز مجسٹی امیر کو دیا تو اُس کے جواب مین اعلیحضرت شاہ افغانستان شکریہ کے ساتھہ اس اظہار پر مجبور ہوئے کہ یوراکسیلنسی نے سر ہنری میکموہن ایسے لایق افسر کو میرا مہماندار مقرر کیا اور سر ہنری نے جو انتظام کیا اور مدد دی اُس سے مین غایت درجہ خوشنود ہوا۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 254. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/254 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/254
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record