Machine transcription
۲۴۴
کیپٹن ڈرمینٹ تھے۔ ان مین ہر ایک افسر اپنے فرایض و ذمہ داری
سے آگاہ۔ خدمات مفوضہ کی بجا آوری مین مجسم اہل اور قابلیت مہمان نوازی
کی بنا پر انتخاب تھا۔
سر ہنری میکموہن بلحاظ حکمران صوبہ سرحدی مہمانون کی طرز معاشرت سے
باخبر۔ پشتو و فارسی کے زباندان۔ فطرتی و ذاتی قابلیت کے اعتبار سے
متین۔ دور اندیش مستعد۔ جفاکش جن کی باتون مین نرمی اخلاق مین خدا داد
تہذیب ہے۔ انتظام مہمانداری مین جس اعلیٰ مرتبہ پر وہ تھے اسی لحاظ سے
اپنے فرائض کے بجا لانے مین انہین انہماک تھا۔
مسٹر ڈابس۔ بربناء شرکت ڈیمینیشن اہل افغانستان کے اخلاق سے
واقف اور فارسی کے ماہر۔ رموز تہذیب سے آشنا۔ نہایت سنجیدہ جفاکشی
و با خبری مین شاید ہی کسی کو ان کی ہمسری کا دعویٰ ہو۔
میجر برڈ۔ ان کو شاہ افغانستان کے معالج ہونے کا شرف حاصل ہے۔ گورنمنٹ
آف انڈیا کی طرف سے ہر مجسٹی امیر کے علاج کی غرض سے آپ افغانستان بھیجے
گئے تھے۔ ان کے حسن خلق۔ خوش مزاجی۔ اور قابلیت کا وہ شخص صحیح اندازہ کر سکتا
ہے جو ان سے ایک دفعہ بھی مل لیا ہو۔
میجر ڈیوک۔ میجر بروک۔ کیپٹن رییزی۔ کیپٹن ڈرمینٹ۔ ان مین ایک سے ایک
بہتر عادات و اطوار مین شریف الخصال۔ خوبی انتظام و حسن مہمانداری مین
اپنی آپ مثال ہے۔
حق یہ ہے کہ خداوند عالم جس زمانہ مین جس قوم کو زمین کا وارث بناتا ہے اور
جس کے ہاتھ مین عنان سلطنت دیتا ہے اس قوم کے اطوار۔ افعال اور اقوال
معاملات اخلاق بحیثیت مجموعی عام طبقون مین برتر و ممیز ہو جایا کرتے ہین۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
