Machine transcription
۲۴۳
کمیٹی مهمانداری
معمولی طور پر کمیٹی مهمانداران ایسی چیز نهیں جس کو ضروری جزو کتاب
کیا جاوے۔ اس کا اثر نه ملک کے پالیٹکس پر پڑتا ہے۔ نه سوسائٹی کے
متعلقات سے سمجها جا سکتا ہے۔ مگر اس خاص صورت میں هم اس کو ایک
نهایت ضروری امر سمجهتے هیں که اس کے ارکان میں سلطنت کابل و برٹش انڈیا
کے ملازم و افسران مقرره اور چند ان ہندوستانیوں کا تعلق ہے جو ملازمت
سے الگ هیں۔
ایسے مجموعه مختلف القابلیت کی خدمات پر نظر ڈالنا اور مصالح ترکیبی سے بحث
کرنا قرین مصلحت سمجها۔ اور یهه دکهلانا مناسب معلوم هوا که کسی مجموعه کی
ناموزون ترکیب مقاصد اصلیه کو کس طرح نقصان پهونچاتی ہے۔ اور خاص
نامناسب طریقه کے اثر کسطرح منجر به نتائج عام هوجاتے هیں جس سے
ایک قوم یا ملک کے باشندوں کی نیکنامی و بدنامی پر اثر پڑتا ہے۔ اور
سب سے زیاده یهه دکهلانا مقصود ہے که قدرتی اخلاقی بڑهائی کس طرح سے
هجوم کشاکش میں آخر کار ممیز و ادق هوتی ہے۔
اس کمیٹی میں تین قسم کے ارکان تهے۔ ایک یورپین ملازمان برٹش گورنمنٹ
دوسرے سفیر افغانستان۔ تیسرے هندوستانی جنہیں قریب قریب
سب اهل پنجاب تهے۔
انگش پارٹی یورپین جماعت میں سر هنری میکمهن چیف کمشنر بلوچستان۔ مسٹر
ڈابس ڈپٹی فارن سکریٹری۔ ڈاکٹر میجر برڈ۔ میجر ڈیوک۔ میجر بروک کپٹن ریزری
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
