BrowseḤabīb → page 24

Page 24

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 24 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۵ تاریخ تاریخ قدیم مسیح سے پانچسو برس قبل افغانستان کو دارا شاہ فارس نے اپنی سلطنت کا ایک صوبہ قرار دیا۔ اسکے دو برس بعد سکندر اعظم اس ملک سے گزر کر ہندوستان پر حملہ آور ہوا ۱۳۳ قبل سکندر کی سلطنت کے ایک سردار سلیوکس نامی نے راجہ چندر گپت کو سندہ کے مغرب کا ملک دیا جس عطیہ کا سبب چندر گپت کی بیٹی کی شادی سلیوکس کے ساتھ ہے اُسکے ساٹھ برس بعد باختر کی یونانی آزاد سلطنت قایم ہوئی جو پھیلتے پھیلتے افغانستان تک پہونچ گئی۔ اب بھی وادی کابل سے یونانی سکے بکثرت برآمد ہوتے ہیں۔ جو سلطنت باختر کا پتہ دیتے ہیں۔ ء۹۷۷ میں جیند ریپال نے افغانستان پر حملہ کیا۔ مگر سبکتگین شاہ غزنی کے ہاتھ سے شکست کھائی اور پشاور ہاتھ سے دے بیٹھا۔ ء۹۹۷ میں سبکتگین کی وفات پر اوسکا بیٹا سلطان محمود سریر آرای سلطنت ہوا۔ اوس نے دائرہ سلطنت مغرب میں ایران تک اور مشرق میں پنجاب کے میدانوں تک وسیع کر دیا۔ ء۱۰۰۰ میں سلطان محمود نے غور کو مطیع کر لیا۔ ء۱۱۵۲ میں محمد غوری نے غزنی کو اپنا پایہ دار بنا لیا۔ ء۱۱۵۸ میں محمد غوری نے فتوحات ہند شروع کئے۔ تیمور صاحبقران نے بھی افغانستان کو فتح کر کے اپنا تسلط قایم کیا۔ کابل اسکی اولاد کے قبضہ میں ء۱۵۰۵ تک رہا۔ بابر نے جو تیموری نسل سے تھا کابل کے سوا قندہار بھی انپر قبضہ میں لے لیا اسکے بعد دو سو برس تک کابل شاہان مغلیہ فرمانروایان دہلی کے ماتحت رہا۔ ہرات ایران کے تحت میں۔ قندہار کبھی ایران اور کبھی دہلی کا باجگذار رہا۔ ء۱۷۰۸ میں قندہاریوں نے ایرانیوں کو ملک بدر کر کے غلزی قبیلہ کے ایک سردار کو اپنا بادشاہ

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 24. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/24 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/24
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record