BrowseḤabīb → page 228

Page 228

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 228 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۱۹ اور ایسے بھی ہونگے جو خود غرضانہ پالیسی کی بناء پر ہم قومون ہم مذہبون حتی کہ دوستوں و عزیزون کی ایذا دہی میں بدنام پائے جائینگے ۔ جو اپنے مذہب اسلام کی ہتک کرنی کو اپنا ذریعہ شہرت سمجھتے ہونگے ۔ اور ایسے بھی ہیں جو کسی اعتبار سے درجہ امتیاز نہیں رکھتے۔ کوئی مثال ہمارے علم میں اس زمانہ کی ایسی نہیں ہے کہ فریقین نے انسانی ہمدردی کی بنا پر یا اخلاقی لحاظ سے ظالمون کے سزا دلانے یا مظلومون کی دادرسی میں سعی کی ہو ۔ ممکن ہے کہ عام ہمدردی اس کے اصولوں میں شامل نہ ہو ۔ صرف ممبرون تک محدود ہو جو ہم پر ظاہر نہیں ہوسکتی ہے۔ ہندوستانیوں کی شرکت زیادہ تر اس بناء پر سنی گئی کہ بڑے بڑے معزز یورپین سے برابری کی ملاقاتیں ہوں گی ۔ لارڈ ۔ ڈیوک جتیٰ کہ قیصر تک کے مسن برادر کہلائیں گے۔ ہمنے خود اپنے ایک شناسا کو کہتے ہوئے سنا جبکہ وہ لندن جارہے تھے کہ قیصر ایڈورڈ ہفتم ہمارے مسن برادر ہیں ۔ اُنسے بے تکلف ملنا ہو گا ۔ یہ ایک متناہی عزت افزائی اہلِ ہند کو اس جانب مائل کرتی ہے۔ خوبیِ تقدیر سے اب ہندوستانیوں کے لاج علیحدہ کر دیے گئے وہ امتیاز بھی باقی نہ رہا رہی یہ بات کہ ان خوش صحبتون میں منہیات شرعی کا استعمال ہوتا ہے ۔ قیاس چاہتا ہے کہ جو چیزیں آزاد قوم میں مستعمل ہیں اُنکا وہاں ہونا خلاف عقل نہیں ۔ مگر یہ فعل اختیاری ہے۔ اس کو میسن کے قواعد سے کوئی تعلق نہیں ۔ اگر عادت ناجائز اشیاء کے استعمال کی ہے تو بغیر مسن کے کون مانع ہو ہاں یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ جلسۂ احباب کے لحاظ سے سوسائٹی کے رنگ میں ڈوبنا زیادہ آسان ہے۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 228. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/228 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/228
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record