BrowseḤabīb → page 227

Page 227

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 227 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۱۸ عورتین اس انجمن کی ممبر نہین ہو سکتے۔ قانون مین ایسے لوگون کو جو وحدانیت کے منکر یا ناقابل ہین اپنے فرقہ مین شامل کرنے کا سخت مخالف ہے۔ اسیطرح پولیٹکل و مذہب کی بحث کا مانع ہے۔ مثلاً ایک ممبر انگلینڈ کا۔ دوسرا روس کا۔ تیسرا جاپان کا چوتھا ترکی کا رہنے والا ہے تو یہ ناممکن ہے کہ ان ممبران مین سے کوئی شخص ایک گورنمنٹ پر نکتہ چینی یا دوسرے کی تعریف کرے۔ یا حیلتاً و صراحتاً۔ کوئی مذہبی تذکرہ چھیڑے۔ جرمنی کے مشہور مصنف لیسٹنگ کا قول ہے۔ اسنے مین بنائے جانے کے بعد یہ بیان کیا تھا۔ جسوقت ماسٹر نے یہہ امید ظاہر کی کہ لیسٹنگ نے کوئی چیز خلاف سلطنت و مذہب و اخلاق کے اس فرقہ مین نہ پائی ہوگی تو لیسٹنگ نے جواب دیا۔ نہین۔ مجھے کوئی ایسی چیز نہین ملی۔ جب ملکی و مذہبی تذکرون سے یہہ انجمن پاک ہے تو صرف اخلاقی و اتحادی جلسہ رہ گیا۔ ہر شریک کو حلف اُٹھانا پڑتا ہے مگر اُس کی پابندی ممبر کیواسطے بجز اسکے اور کچھہ نہین ہوتی کہ اخفا رکھے اور خاص اخلاقی فرائض کو پورا کرے اخلاقی فرائض کے اخفامین اہتمام بلیغ کا کیا جانا تعجب سے خالی نہین۔ خیر یہہ ایک معاہدہ کی پابندی ہے لیکن یہہ امر وثوق کے ساتہہ کہا جاتا ہے کہ اسلام کے خلاف کوئی بات فریمین مین نہین ہے۔ ہمارے دوستون مین چند پاک نفوس ایسے اس مین شریک ہین جو بندگان خدا کے خیراندیش و فرائض پنجگانہ کے سختی کے ساتہہ پابند۔ تلاوت گذار۔ بزرگان دین کے معتقد۔ اسلامی ہمدرد و خواهان و راست کردار مسلمان ہین۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 227. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/227 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/227
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record