Machine transcription
۲۱۷
لاج میں حاضر ہوتے اور چندہ دیتے ہیں اسکی نصف تعداد ہوگی ۔ انگلینڈ۔ جرمنی۔ فرانس ۔ اسپین۔ پرتگال میں
سوئٹزرلینڈ۔ سویڈن۔ پولینڈ۔ ترکی۔ افریقہ۔ اوشینیا۔ امریکہ۔ وغیر ہ سب ہی جگہ۔ تو لاجیں ہیں۔
فریمسن ہو یا کوئی اور خفیہ انجمن ۔ ہمیشہ زمانہ شور وشغب میں جبکہ فرمانروا کے
عمل اختلاف کو برداشت نہیں کر سکتے وجود میں آیا کرتی ہے اسلیے ایسے
جلسوں کی ضرورت سمجھی گئی کہ نیک طبیعت و دانشمند لوگ جو شورشوں کو ناپسند
کرتے ہیں ایک جگہ جمع ہوکر آپس میں اپنی رسم و اتحاد کو بڑھائیں ۔ ملک و قوم
کو نفع پہونچائیں۔
حال میں ایک مخفی انجمن ایران میں قائم ہوئی تھی جسمیں علماء ۔ امراء ۔ اور تاجر
شریک ہوئے اور جسکا نتیجہ اصلاح ملک اور تقرر پارلیمنٹ ہے۔
کسی وقت میں روحانی قوتوں سے بھی کام لیا جاتا تھا۔ رفتہ رفتہ مرور دہور سے
وہ روحانی قوتیں تو باقی نہ رہیں فریمسن میں یہی ربط و اتحاد کے اصول باقی رہ
گئے ہیں۔
فریمسن میں اسلام کے | فریمسن کی نسبت جو شبہات عوام میں پھیلے ہوئے
خلاف کوئی بات نہیں | ہیں اُسکا بڑا سبب یہی ہے کہ واقعی حال غیروں پر کھلنے
نہیں پاتا۔ بے تحقیق جسنے جو چاہا سمجھ لیا ۔ یہہ نام ہیہ انجمن اور اُس کے
تمام متعلقات شبہ کی نگاہ سے دیکھے اور بد گمانی سے سنے جاتے ہیں
لاج کو طلسم کدہ خیال کر رکھا ہے۔ عوام حتٰی کہ ملازمان لاج تک اس کو
جادو گھر کہتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ ہم کو کسیقدر صراحت سے اسکا حال انتخاب
کرنا پڑا۔ اس انجمن کا بجز اتحادی اغراض کے کوئی دوسرا پہلو خلاف ملک و
ملت اور مذہب نہیں ۔ ملکی و مذہبی بحثیں اسکے اصول کی رو سے قطعی خارج ہیں
ملحد۔ رومن کیتھلک ۔ مشرک۔ مجنون۔ فاترالعقل۔ اٹھارہ برس سے کم عمر والے اشخاص
۲۸
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
