Machine transcription
۲۰۲
شروع ہو گئے۔ ۱۷۵ء میں جان ششم نے بریزل سے ایک اشتہار تمام
خفیہ انجمنوں کے خلاف مع فریمسنوں کے جاری کر دیا۔
۱۷۴۳ء میں اس سے سخت اشتہار سپن میں دیکھنے میں آیا موت کی سزا
اس میں مندرج تھی جو بعد کو تخفیف ہو کر جرمانہ اور افریقہ کو جلاوطن ہونیکی رہ گئی۔
اسٹریلیا میں پوپ کے مسودوں سے عذاب و گرفتاریوں کو تحریک ہوئی ۱۷۴۴ء
میں تیس میں گرفتار ہوئے اور وانئامیں قید کیے گئے جب بریا تھیریا فرقہ
کے خفیہ بھیدوں کو دریافت نہ کر سکے تو اوسنے تمام میسنوں کی گرفتاری کا
حکم جاری کر دیا۔ لیکن یہ کارروائی شاہنشاہ جوزف دوم کی دانشمندی سے فسخ
ہوگئی جو خود میسن تھا اسوجہ سے جانتا تھا کہ فرقہ کی کارروائی بالکل بگناہی پر مبنی ہے۔
۱۷۹۲ء میں تمام جرمنی میں فرقوں کا انسداد چاہا گیا۔
وسط اٹلی میں فریمسن مذہب کی تاریخ گذشتہ و موجودہ صدیوں میں تکالیف اور
مصیبتوں کا بار بار پیش آنا ہے۔ اس فرقہ کے ممبر متواتر سختیوں میں مبتلا رہے
سوئٹزرلینڈ میں بھی میسن لوگ ایک زمانہ میں عذاب دیے گئے۔
۱۷۴۵ء میں برن کی کونسل نے ایک قانون پاس کیا جسمیں لاج کے ممبروں کیلیے
کسیقدر سزا تھی اسکی تجدید پر ۱۷۸۳ء میں ہوئی مگر آج کل منسوخ ہے۔
فریڈرک اوّل شاہ سوئیڈن نے جاری ہونے سے ۶ سال بعد ۱۷۳۸ء میں
فریمسن مذہب کی ممانعت کر دی اور حکم دیا بصورت انحراف سزائے موت عمل
میں آئیگی ۔ آج کل بادشاہ سوئیڈن فرقہ کا سرگروہ ہے۔
فریڈرک گسٹس سوم والی پولینڈ نے ۱۷۳۹ء میں قانون شایع کرایا جس میں
سخت تعزیر کے ساتھ اپنے قلمرو میں فریمسن مذہب کے رواج کی ممانعت کر دی۔
۱۷۵۰ء میں اسٹرلنگ کی کمیٹی نے ایک ریزولیوشن جاری کیا جسکی رو سے تمام
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
