BrowseḤabīb → page 190

Page 190

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 190 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۸۱ زور کا گھونسہ مارتا ہے اور حکم دیتا ہے کہ امیدوار کو جونیئر وارڈن کے پاس بٹھلایا جائے ۔ تب ماسٹر اس سے بہت سے سوال دریافت کرتا ہے۔ اور اوسکو فرقہ کے ساتھ رہنے کی بابت اوسکے فرائض سکھلاتا ہے۔ اُسوقت امیدوار کے سامنے ایک شربت رکھا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اگر اوس کے دل مین مین کے خلاف کوئی بغاوت چھپی ہوئی ہے۔ تو یہ شربت زہر ہو جائے گا۔ جس پیالہ مین شربت ہوتا ہے اُسکے دو حصّے ہوتے ہیں۔ ایک مین شیرین پانی ہوتا ہے۔ اور دوسری مین تلخ۔ اُسی وقت امیدوار کو یہ کہنا سکھلایا جاتا ہے کہ فریمن لوگون کے لیے جو فرائض مقرر ہیں۔ اُن کو مین اپنے اوپر سخت پابندی سے لازم کرتا ہوں اگر مین کبھی عہد شکنی کرون (اُسوقت اُسکا رہنا شیرین پانی اُسکے لب سے لگا دیتا ہے تھوڑا سا پیکر امیدوار آگے کہنا شروع کرتا ہے کہ ) مین اسپر راضی ہوں کہ یہ شربت تلخ ہو جاوے اور یہ کہ اسکا صحت بخش اثر میر ی واسطی زہر ہلاہل کا اثر پیدا کرے۔ اُسوقت امیدوار کو تلخ پانی پلایا جاتا ہے جسپر ماسٹر چلا کر کہتا ہے کین یہ کیا دیکھتا ہوں۔ تمہارے شکل و شمائل کو یکا یک متغیر ہو جانے سے کیا مطلب ہو۔ شاید تمہارا ایمان تمہارے کلمات کو جھٹلاتا ہے یہ شیرین شربت کیسے تلخ ہو گیا۔ اس لامذہب کو یہان سے لیجاؤ۔ امیدوار پر یہی اصرار کیے جاتا ہے۔ وہ لاج کے چاروں طرف تین مرتبہ پھرایا جاتا ہے۔ اسکے بعد کرسی یا تپائی پر گھسیٹا جاتا ہے۔ یہ آزمایش ہو چکنے پر اوس سے زینہ پر چڑھنے کے لیے کہا جاتا ہے اور بلندی پر پہونچکر اپنے آپ کو نیچے گراتا ہے۔ جہان سے وہ چند فیٹ نیچے گرتا ہے۔ اس آزمایش کے ساتھ بڑا شور ہوتا ہے۔ بھائی فرقہ کے

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 190. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/190 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/190
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record