Machine transcription
۱۸۰
اور عبارت ذیل مرقوم ہوتی ہے۔
"اگر تجھے بیان بیکار شوق لایا ہے تو چلا جا۔ اگر تو اپنی غلطیوں کی بابت تو
پانے سے خوف زدہ ہے تو تجھکو یہان ٹہرنے سے کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ اگر تو انسانی
امتیاز کی قدر کرتا ہے تو یہان سے چلا جا۔ اُسکو یہان کوئی نہیں جانتا۔
تھوڑی سی بیکار گفت گو کے بعد امیدوار کی آنکھوں پر پھر پٹی باندھی جاتی
ہے اور ایک رسی اوسکی گردن مین ڈالی جاتی ہے۔ اس ہیئت سحروہ بھائیوں
کے درمیان لایا جاتا ہے۔ اُسکار ہنما ننگی تلوار سے اُس کی چھاتی کیطرف
اشارہ کرتا ہے۔ اُس سے سوال کیا جاتا ہے کہ تو کس نشاء سے یہان آیا ہے
جسوقت وہ یہہ جواب دیتا ہے کہ مین میسنری کے بھیدوں سے واقف
ہونے کے لیے۔ تو وہ لاج سے باہر لیجایا جاتا ہے اور پھر لایا جاتا ہے
تا کہ وہ گھبرا جاوے۔
ایک بڑا مربع چوکٹا جیسا کہ سرکس کا تماشہ کرنیواے استعمال کرتے ہین سامنے
لایا جاتا ہے۔ دو بھائی اُسکو تھامے رہتے ہیں۔ اُسوقت رہنما ماسٹر سے
پوچھتا ہے کہ ہم اس لا مذہب کو کیا کرین۔ جپر ماسٹر جواب دیا ہے ۔ غار
میں بند کر دو۔ دو بھائی امیدوار کو پکڑتے ہیں اور اوسکو کاغذ کے پردہ
کے اندر دو اور بھائیوں کی گود میں ڈالدیتے ہیں۔
پھر لپیٹ دار دروازے جو ابتک کھلے ہوتے ہیں بڑے زور سے بند
کیسے جاتے ہیں۔ اور ایک آہنی حلقہ و سلاخ کے ذریعہ سے بھاری تالوں سے
بند کرنے کی نقل کی جاتی ہے۔
یہاں تک کہ امیدوار خود کو تاریک چلیخانہ میں محبوس خیال کرتا ہے۔
اُسوقت تھوڑا ساعرصہ قبر کی خاموشی میں گزرتا ہے۔ اور ماسٹر اچانک ایک
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
