Machine transcription
۱۷۱
معدودے چند مانوس اور بکثرت اُس سے نفرت کرتے تھے۔
اس زمانہ مین حضرت سلیمان کی دانائی کی شہرت دنیا کے دور و دراز حصون تک پہنچ گئی تھی۔
بلقیس شہر سبا ملک یمن کی ملکہ بادشاہ اعظم کو مبارکباد دینے۔ اُن کے عہد کے معجزات دیکھنے کے لئے بیت المقدس حاضر ہوئی۔ حضرت سلیمان کی شان و شوکت و جاہ و جلال نے اُسے متحیر بنادیا۔ آپ نے بہی ہر قسم کی ضیافت کی۔ اُسکو اپنا محل بعدہ شاندار مسجد کو دکھایا جسکو دیکھکر ملکہ حیرت زدہ رہ گئی۔
حضرت سلیمان بہی اُس کے حُسن پر فریفتہ ہوے اور چند روز بعد اوسکو پیام شادی دیا۔ ملکہ نے ایسے معزز دل کو مسخر کر لینے سے خوش ہوکر پیام کو قبول کیا۔ دوبارہ مسجد کے دیکھنے پر اوسے مہندس کے دیکھنے کی آرزو ظاہر کی جس نے ایسی عجیب و غریب و بیمثال عمارت تعمیر کی۔ تھوڑے تامل کے بعد اُسکے اصرار سے مہندس پیش ہوا۔ جب یہہ عدیم المثال دستکار ملکہ کے حضور مین حاضر ہوا تو ملکہ نے پہر تمام کاریگرون کو دیکھنا چاہا جنہون نے اس مسجد مین کام کیا تہا۔ حضرت سلیمان نے فرمایا کہ سب کا ایکبار جمع کرنا دشوار ہے لیکن ہیرام کو ملکہ کی خواہش کے موافق اُن سب کا دکھا دنیا منظور ہوا۔ اسلیے اوسنے ایک پتھر پر جست کرکے اپنے سیدہے ہاتہہ سے ہوا مین «ط» کا اشارہ بنا دیا۔ اس کا یہہ اثر ہوا کہ تمام کاریگر اپنا اپنا کام چھوڑ کر اپنے اُستاد کے حضور مین آحاضر ہوئے۔ اس بات نے ملکہ کو سخت متعجب بنادیا۔
ہیرام اپنے تین مخالف حاسد شاگردون کے ہاتہہ قتل ہوا۔ جن کو ہیرام نے بوجہہ ان کی ناقابلیت و کاہلی کے ماسٹر کے درجہ پر ترقی دینے سے انکار کردیا تھا۔ یہہ تینون شخص۔ فینو معمار باشندۂ شام۔ امرو نجار باشندۂ فونیشیا اور میتو سائل
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
