Machine transcription
۱۷۰
اب عام انجمنوں کو اپنے قایم رکھنے کے لیے علانیہ اتفاق کی حاجت ہو یہ اسلئے
نہیں کہ یہ ایسا زمانہ ہے جسمین ہر بات بلا خوف مخالفت کہی جاسکتی ہے بلکہ ہر ایک
بات کی چھان بین ہو کر صلی راز کھل جاتا ہے۔
لہذا جس انجمن کو اخلاقی و اتحادی دعویٰ ہے اُس کو حجاب اُٹھا کر سامنے
آنا چاہئے۔ وہ لوگ ذلیل غلام ہیں جو لاچاروں و کمزوروں کے واسطے زبان کھولنے
کی ہمت نہیں کرتے ۔ وہ غلام ہیں جو نفرت طعن و تشنیع اور گالیوں سے خوف
کرتے ہیں اور بجائے اُس حق کے جسپر انہیں ضرور خیال کرنا چاہیے وہ خاموش
ہوکر دبے جاتے ہیں۔ وہ غلام ہیں جو حق بات میں ہمت کرکے لوگوں کے ساتھ
نہیں ہوجاتے۔
تاریخ فریمیسن
فریمیسن کا زمانہ حضرت سلیمان کے وقت سے بیان کیا جاتا ہے۔ حضرت سلیمان نے
جسوقت معبد کی تعمیر کا قصد کیا تو دستکار جمع کیے۔ اُن دستکاروں کو جماعتوں میں
تقسیم کرکے ایڈو نیرام ۔ یا ہیرام آلف کے تحت میں کردیا۔ یہ ہیرام وہ معمار تھا
جسکو حضرت سلیمان کے دوست بادشاہ ٹائر نے بھیجا تھا۔
ہیرام نے ایک عجیب عمارت بنام نہاد مسجد سلیمان تعمیر کی۔ اوسنے تخت سلیمان
طلائی بنایا جسپر نہایت خوبی سے نقش و نگار کیے اور بھی عمارات نورانی تعمیر کیں
یہ دستکار با وجود جاہ و منزلت کے مبتلای مرض مالیخولیا تھا اور تنہا رہتا تھا۔
ماخوذ مشہور کتاب سکریٹ سوسائٹیز آف دی ورلڈ جلد دوم ترجمہ مطبوعہ کارخانہ پیسہ اخبار لاہور
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
