Machine transcription
۱۷۲
عبرانی کامتمکن تھا۔
ان تینوں نے قتل کا منصوبہ باندہا جسوقت یہ مہندس مسجد میں آیا تو ان لوگوں
نے حملہ کر کے قتل کردیا۔ مگر اپنی موت سے پیشتر ہیرام کو اتنی فرصت مل گئی کہ
اُس نے اُس سُنہری مثلث کو جسے وہ اپنے گلے میں پہنے ہوئے تھا اور جسپر ماسٹر
کا خطاب کندہ تھا ایک عمیق چاہ میں پہینک دیا۔
قاتلون نے اُس کی لاش لپیٹ کر ایک علٰحدہ پہاڑی پر لیجا کر دفن کردی اور قبر پر
ایک چھوٹی سی ببول کی شاخ نصب کردی۔
جب ہیرام سات دن تک نہ آیا تو اُس کو تلاش کرایا۔ اُنہین تین کاریگرون
کو لاش ملی اُس کے اُٹھانے کے وقت کہال جسم سے علٰحدہ ہوگئی اوسپر ایک ماسٹر
کہہ اُٹھا ”میکنیاگ“ (گوشت جسم سے علٰحدہ ہو گیا یا بھائی مارا گیا) اور یہی لفظ درجہ
ماسٹر کا مقدس لفظ ہوگیا۔
ان تینون حریفون کا پتہ لگ گیا۔ لیکن اُنہون نے اپنے تلاش کرنیوالوں کے
ہاتھہ آنے سے پیشتر خودکشی کرلی۔ اُن کے سر کاٹ کر حضرت سلیمانؑ کے پاس لائے
گئے۔ مثلث ہیرام کی لاش کے ساتہہ نہیں ملا۔ تلاش ہونے پر اُس کنویں سے
برآمد ہوا جس میں مہندس نے اُسے پہینکدیا تھا۔ بادشاہ نے اُسکو ایک مثلث نما
قربان گاہ میں جو ایک حصہ گبند مین بنی تھی رکھوا دیا۔
ابتدائی سنن عمار | تمام قومین۔ تمام ریاستین۔ تمام انجمنین اپنی عظمت و قوت بڑہانے
کی غرض سے اپنا سلسلہ استخراج کرنے کے لیئے اپنے ساتہہ بہت قدیم اصلیت
مخصوص کیا کرتی ہیں جو فرقہ بالکل خیالی و اخلاقی ہوتا ہے اور اصول کی زندگی بسر کرتا ہے اور
جس کو یہ ضرورت ہوتی ہے کہ وہ تمام دیگر فرقون سے سبقت گردانا جائے اوسمین
یہ خواہش زیادہ زبردست ہوتی ہے اسوجہہ سے فریمسن مذہب نے یہ دعوٰی
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
