BrowseḤabīb → page 178

Page 178

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 178 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۶۹ هیئت یہی ہے۔ خفیہ انجمنون کی ضرورت نہیں رہی۔ یہ شکر کا مقام ہے کہ اب خفیہ انجمنون کی ضرورت نہیں رہی آجکل فلسفیانہ اور ملکی خیال آزاد ہے۔ اگرچہ ہر ملک میں ایسا نہیں ہے مگر بلاشک اُن ملکون میں ایسا ہی ہے جہان سیکسن نسل کی آبادی ہے۔ بعید القیاس مسائل تعلیمی کے حملوں کے لیے سائنس ایک زبردست بنیاد ہوتی جاتی ہے اور سائنس کی مطابقت سے ایک معبد قایم ہو رہا ہے جیمین صرف محنت زہد اور روزے ہی ضروری امور نہیں خیال کیے جاتے ہیں حال کی زندگی میں مختلف عجائبات اسکا ثبوت ہیں۔ انسان عقلی تاریکی کے عہد میں ہمہ اوست کے واسطے خود نیت کرتا تھا۔ اب وہ تحصیل علم کرتا ہے۔ اپنی عزت کرتا ہے۔ لکڑی پتھر کے معبودوں کو فنا کرتا ہے۔ حق کی خاطر لڑتا ہے۔ قدیم زمانہ میں طبیعت مذہب سے فلسفہ کیطرف بلند ہوتی تھی۔ زمانہ حال میں وہ بوجہ سخت فراحمت طبعی کے فلسفہ سے مذہب کیطرف عروج کرتی ہے وہ شخص جو اسطرح مذہب پر پہونچتا ہے جس کی عالمگیر ہمدردی خوف کو نکالکر باہر کرتی ہے یہی لوگ نسلِ انسان میں ایسے پیدا ہوئے ہیں جن کو نہ پوشیدہ اشاروں کی ضرورت نہ اصطلاحی الفاظ کی ایک دوسرے کو پہچاننے کے لیے حاجت ہے وہ ایسے تمام ایجادوں کے مخالف ہیں وہ جانتے ہیں کہ آزادی سب میں یکساں شامل رہنے سے حاصل ہوتی ہے۔ ایسے ملک میں جہان جابرانہ حکومت ہے مثلاً روس میں خفیہ انجمنیں ابتک آزادی کے واسطے لوگوں کو لڑنے کی تحریک دینے کا ذریعہ ہیں۔ لیکن جہان آزاد حکومت ہے وہاں کسی مفید اور نیک کام کو عمل میں لانے کے لئے اخفا کی ہرگز ضرورت نہیں کسی زمانہ میں خفیہ انجمنونکی مدد سے کامیابی حاصل کرنیکی ضرورت تھی۔ ۲۲

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 178. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/178 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/178
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record