BrowseḤabīb → page 168

Page 168

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 168 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۵۹ ہوا اور جن قوانین سے قایم تھا یہہ پہلے آدمیوں کو حاصل تھا۔ یہہ اصلی علم بہت کچھ قدیم رازوں میں محفوظ تھا۔ ظاہری چند روزہ دنیا کے عجائبات بجائے سچی حقیقتوں غیبی دائمی عالم کے جن کے مقابلہ میں یہہ ظاہری دنیا ایک بیرونی نمایش ہے۔ اُن حقیقی باتوں کے سمجھنے کے لیے ضروری ہے جو قدیم زمانہ کی خفیہ انجمنوں میں سکھلائی جاتی تھیں۔ (ملکی) ملکی اعتبار سے خفیہ انجمنیں موجودہ اور آیندہ زبردست طاقتوں کو عقلمندی اور دور اندیشی سے مخلوط کرنے والے دروازے تھے۔ ہر ایک خفیہ انجمن اصل میں کسی ایمان کے تصور کو جاری رکھنے والا ایک شغل ہے۔ کیونکہ جب اچھے تصور کو جمع اور تسلیم کیا جاوے تو ایمان ہوتا ہے خفیہ انجمنیں ایک تاریخی صورت میں اظہار کرتی ہیں۔ یہ علم سیاست مدن کی ایک گمنام سی چیز اور پوشیدہ راز ہے۔ سریع خیالات میں سے جن کی وجہ سے خفیہ انجمنیں پیدا ہوگئی ہیں ایک سریع خیال انتقام ہے لیکن یہہ نیک دانشمندانہ انتقام ذاتی بغض سے بالکل علیحدہ ہے جہان عام مرغوب فائدے زیر بحث ہوتے ہیں وہاں بالکل غیر معلوم ہوتا ہے جو مجلسوں کو سزا دینے کی خواہش رکھتا ہے لیکن اُن کے اراکین کو نہیں۔ خیالات کو مٹانا چاہتا ہے لیکن آدمیوں کو نہیں، یہہ وہ بڑا مجموعی انتقام ہے جو وراثتاً باپ اپنی اولاد کو چھوڑ جاتا ہے۔ یہہ محبت کا پاک عہد نامہ ہے جو میل کو صاف کرتا ہے۔ انسان کی ذمہ داری اوصاف کو بڑھاتا ہے۔ ایک جائز و ضروری ضرورت بُرائی کی نفرت ہوتی ہے۔ جس سے قوموں کی نجات ہے۔ افسوس اُس شخص پر جو نہیں جانتا کہ کسطرح نفرت کرتے ہیں اسلیے کہ تعصب۔ ریا کاری باطل اعتقادی۔ غلامی بُرائیاں ہیں۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 168. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/168 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/168
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record