BrowseḤabīb → page 16

Page 16

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 16 of Ḥabīb

Machine transcription

اگر جو اتحاد فیمابین میسر ہوگیا ہے دولون سلطنتین اوسکا پہل اوٹھائین رعایا کابل کو یاد رکھنا چاہئیے کہ جہان خداوند عالم نے اونکو بیشل جسمانی قوت ۔ اخلاق کے استقلال اور شریعت کی پابندی دی ہے اونکے ملک کو تعلیم و تربیت کی سخت ضرورت ہے جو ایک دن کا کام نہیں ۔ اونکو چاہئیے خدا پر بھروسہ کرکے اپنے فرمان روا کے ہاتھ مین عنان تدبیر ترقی آیندہ سپر دکرین اور با ادب خالص مشورون سے اپنے فرمان روا کو ان تدبیرون کی تکمیل کا موقع دین ۔ اونکے ملک مین جب تک صنعت و حرفت تعلیم و تعلم ۔ دولت و تجارت معاملات خارجیہ اور حفاظت داخلیہ کی ترقی نہوگی ملک اوس حد ترقی کو نہیں پہونچ سکتا جو قادر مطلق نے کسی وقت مین اونکے حصہ کے لئے رکھ چھوڑی ہے ۔ رموز مملکت ایسی مشکل چیز ہیں کہ شکل سے اہل مملکت اوسکو سمجھ سکتے ہیں وہ اہل مدارس اور گوشہ نشینوں کے سمجھنے کی چیز نہین نہ عوام کو حیطہ فہم کے مناسب ۔ یہ امور ہمیشہ مدبران مملکت کے ہاتھ مین چھوڑے جاتے ہیں ۔ اوسوقت تک کہ کافۃ الناس رعایا مین علم و تجربہ عمل اوس حد تک نہ پہونچ جائے کہ وہ واقف کار مشیران سلطنت سمجھے جائیں ۔ جب تک اعلیحضرت اور اونکے مشیرون کو اقصای عالم اور خاصکر اقصای مغرب کے دولتمند ۔ مہذب ۔ اور باتدبیر قومون اور ملکون کی سیر کا موقع غایرانہ نظر سے نہ ملے گا آسان نہین کہ اپنے ملک کی ضرورتون اور کمی کا پورے طور سے اندازہ پیدا ہو یا تدابیر مناسبہ کیجاسکین کتابون اور بیانوں سے بیشک ایک گونہ تصور پیدا ہو سکتا ہے ۔ لیکن مختلف مجالس شوری اور اونکے ممبروں کے طرز عمل ۔ مختلف اصولون پر لشکرون کی آراستگی۔ مختلف صنعتون کے کارخانجات مختلف فنون کے مدارس۔ مختلف طریقون کے طرز معاشرت ۔ مختلف مذاہب کے ازدحام مختلف رعایا کے اخلاق ۔ مختلف آب و ہو اون کے اثر ۔ مختلف لوگوں کے خیالات۔ مختلف سلطنتون کے سیاسات ایسے پیچیدہ امور ہیں کہ محض خیال سے کار براری نہیں ہو سکتی اونکے مشاہدہ خاص کی ضرورت ہے اونکے عین الیقین کی حاجت ہے۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 16. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/16 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/16
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record