BrowseḤabīb → page 156

Page 156

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 156 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۴۷ شراب۔ تو فرمایا رسول الله صلی الله علیه وسلم نے اگر پاؤ تم اور برتن تو کھاؤ اور پیواون مین اگر اور برتن نه پاؤ تو ان کو پانی سے دھو کر ان مین کھاؤ پیو۔ یہی حدیث بالفاظ دیگر صحیح مسلم مین ہے۔ ۲۔ میز پر کانٹے چھری سے کھانا۔ یه امر کہ میز پر بیٹھکر اور چھری کانٹے و چمچے سے کھانے مین کیا اعتراض ہے۔ چھری سے کاٹنا جائز بلکه سنت ہے۔ چنانچه بخاری مین عمر ابن السیر سے روایت ہے کہ خود رسول الله صلی الله علیه وسلم نے چھری سے کاٹ کر کھایا ہے۔ اور ابو داود مین جو حدیث در باب منع قطع لحم بالسکین کی ہی اوس کو خود ابو داود نے ضعیف لکھا ہے۔ پس اسکے ارتکاب مین کچه قباحت نہین۔ چمچہ و کانٹے کے استعمال کا قیاس چھری پر کرنا چاہئیے۔ ان کے استعمال کی کہین ممانعت نہین بلکہ ایسی چیزین جنکے ہاتھہ ہوتا ہوسب چمچہ سے کھاتے ہین۔ اور اس کو کچھہ معیوب و مکروه خیال نہین کیا جاتا۔ میز پر کھانے کی ممانعت مین کوئی حدیث وارد نہین۔ جسطرح آنحضرت نے کبھی چپاتی کھائی نه میدہ اور چھنے ہوے آٹے کی روٹی کھائی۔ اوسی طرح طشتریون و رکابیون مین یا خوان یا میز پر کھانا تناول نہین فرمایا۔ پس وہ چیزین جو آپنے نہین کھائین اب مباح ہین تو میز پر کھانے کے لیے بھی یہی حجت ہو سکتی ہے اب اسلامی ممالک مین اعلیٰ طبقہ کے عرب ترک۔ ایرانی علی العموم میزون پر کھاتے ہین۔ اوسط درجہ کے اشخاص خوان کو ایک تپائی پر رکہکر کھانا کھاتے ہین اسمین یه آسانی ہے کہ کھانے مین زیادہ جھکنا نہین پڑتا۔ پس دستر خوان پر کھانا سنت ہے اور میز پر کھانا فی نفسہ مباح ہے۔ بلاد اسلامی مین تمام عیسائی۔ یہودی مسلمان آپس مین ایک جگہ بیٹھکر

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 156. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/156 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/156
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record