Machine transcription
۱۳۷
یہ تاثیر ان مین زندگی دل شگفتگی ۔ نازکخیالی ۔ نرم مزاجی پیدا کر دیتی ہے۔
شیلر اپنی کتاب "زندگی کی کامیابی" مین لکھتا ہے کہ جو انسان ہر قسم کے حسن و جمال سے اثر پذیر ہوتا ہے اُسکا مذاق تربیت یافتہ و شائستہ ہو۔ جو شخص کوئی دلفریب آواز یا کوئی عجیب شعر سُنکر جھومنے لگتا ہے ہم یقین کرتے ہین کہ اُس کی فطرت صحیح اُسکا مذاق سلیم اُسکا دماغ روشن۔ اُسکے خیالات بلند ہین۔
لیکن جو کوئی حسین صورت دیکھکر حیران نہین ہوتا یا کوئی راگ خوش سُنکر ناک بھون چڑھاتا ہے اُسکو ہم انسانیت کے دائرے سے خارج سمجھتے ہین۔ کیا وہ انسان پتھر نہین جو سورج کے طلوع ہونے کو دیکھتا ہے۔ مگر قدرت کے اس شاندار نظارے سے متاثر نہین ہوتا۔ کیا وہ انسان جانورون سے کم درجہ کا نہین ہے جو جنگل کی سبزون و شادابیون پر نظر ڈالتا ہے مگر اُسکے دلمین کوئی اُمنگ نہین اٹھتی۔ کیا وہ انسان انسان ہے جو پانی کی روانی و طغیانی۔ بادلوں کی بوقلمونی و گوناگونی۔ ستارون کی چمک و دمک۔ پھولون و پھلوں کی دلفریبیان۔ پرندون کی دلربا صوتین و راگنیان۔ آبشارون کے جوش و خروش ۔ دریاؤن کے پیچ و خم دیکھتا ہے مگر اُس کی اندرونی قوتین مردہ و بے حس رہتی ہین اور اُن مین کوئی جنبش پیدا نہین ہوتی ۔
شیکسپیر نے بھی ایک جگہ لکھا ہے۔ جو انسان حسن و جمال کے معنی نہین سمجھتا وہ فی الحقیقت کچھ نہین سمجھتا۔ اور اُس سے کسی فائدہ کی امید نہین اور نہ اُسپر کوئی بھروسہ ہو سکتا ہے۔ جمال ہر جمیل چیز مین موجود ہے۔ جمال نے صبح آفرینش سے آج تک انسانون کے دلون پر عظیم الشان تاثیر کی ہے۔ کیونکہ جمال کا اثر جسمون پر نہین بلکہ روحون پر ہوتا ہے۔ اُس سے سنگدلون کے دل موم ہو جاتے ہین تند و سرکش طبیعتین رام ہو جاتی ہین۔ مذاق مین نفاست
۱۸
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
