BrowseḤabīb → page 145

Page 145

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 145 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۳۶ یگانہ ۔ وادا ہای بے تکلفانہ مین اپنی آپ مثال ہیں۔ جب تواضع و مدارات کی مجسم شکلین بنکر سامنے آئین تو اس صورت مین ظاہری اخلاق مین بخل کرنا۔ کج رخی سے پیش آنا وحشیانہ طریقہ سے کم نہیں۔ اگر کین ان موقعون پر برتاؤ مہذبانہ و اخلاق حسنہ مین اعلحضرت کی جانب سے کمی واقع ہوتی تو بجاے اُس نیک شہرت کے جو پبلک اور مہذب قومون مین ہے اُن کو ایسے خطابات سے یاد کیا جاتا جسکے وہ کسی عنوان مستحق نہین۔ حُسن مین قدرتی کشش ہی ناظرین یہہ امر محتاج ثبوت نہیں کہ حُسن مین بجاے خود ایک صفت کہربائی وجذب مقناطیسی ہے ۔ فطرتاً ہر دل اُسکی طرف کھنچتا ہے۔ نباتات جمادات حیوانات تک کی خوبصورتی اپنی جانب مائل کرلیتی ہے اس لحاظ سے انسان جو اشرف المخلوقات ہے اُسکی خوبیان بدرجہ کمال دلکش ہونا چاہئیں ۔ حکماء۔ صلحاء۔ اولیاء۔ انبیاء مین سے کون ہے جسکا طبعی رجحان اس دلفریب صفت کی طرف نہیں ۔ آنخضرت صلعم ہر جمیل چیز کو پسند فرماتے تھے اور قدرت کے جمال سے متاثر ہوتے تھے۔ ایک مصنف لکھتا ہے کہ عرب کے ہاشمی پیغمبر نے ہزارون راتین ستارون کے حُسن و جمال کا نظارہ کرنے مین بسرکیں اور ہزارون دن جنگل و پہاڑ کے قدرتی منظرون سے لطف اُٹھانے مین گزارے۔ وہ عجیب کتاب جو اُن پر نازل ہوئی قدر کے عجائبات کو مطالعہ کرنے اور آسمانون وزمین کے اسرار پر غور کرنے کی تمام انسانون کو ہدایت کرتی ہے حضرت کا ارشاد ہے کہ صانع بیمثال جمیل ہے اور جمال کو محبوب رکھتا ہے طبیعت والون نے اس مسئلہ میں اتفاق کیا ہے کہ جمال کا اثر حیوانون پر بھی ہوتا ہے ۔ پھر کیونکر ممکن ہے کہ کسی انسان پر جمال کا اثر اور اُسکا ولولہ موجزن نہ ہو۔ یہہ امر مسلمہ ہے کہ جمال کی تاثیر خاصکر انسانی طبیعتون پر بہت زیادہ ہوتی ہے

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 145. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/145 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/145
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record