Machine transcription
۱۳۸
لطافت آجاتی ہے۔ مزاج مین نزاکت اخلاق مین حلاوت نمایان ہوتی ہے۔ بالفاظ دیگر یون کہہ سکتے ہین کہ جمال کے اثر سے انسان جسمانی حالت سے گزر جاتا ہی اور روحانی دنیا کی بلندیون پر جا پہنچتا ہے ؎
جلوہ بنیان حقیقت مین رہی اک بت پرستی
باقی امید قیامت پر مسلمان ہو گئے
ایک سیاح جو روس و جاپان کی جنگ مین موجود تھا اور جسنے کچھ زمانہ جاپان مین بسر کیا ہے بیان کرتا ہے کہ جاپانیون کی اسقدر نمایان ترقی کا بڑا سبب یہ ہے کہ ہر ایک جاپانی اپنی فطرت کے لحاظ سے شاعر و حُسن کا دلدادہ ہے۔
یہی جمال پرستی و نازک خیالی ہے جسنے جاپانیون کو علم و عمل کی بلندیونپر پہنچا دیا ہے ؎
ماخوذ از مضمون مولوی وحیدالدین سلیم مطبوعہ اُردوئے معلیٰ مئی ۱۹۰۸ء
پر یہو خدا کے بنائے ہوئے ہین
نہین پوجنا بُت پرستی نہین ہے
جن دلکش سوسائٹیون مین امیر کا شاہانہ خیر مقدم ہوا۔ وہان کی شرکت اُن والیان ملک کے لئے جو امیر سے باعتبار ثروت و ملک داری کم نہین معراج عزت تہی اگر وہان زہاد و پارسا بھی پہونچتے تو زبان شوق سے یہی فرماتے ؎
بالا بلند عشوہ گر سروناز ۔ من
کوتاہ کرد قُصۂ زہد دراز من
کلکتہ و بمبئی وغیرہ سے دلچسپ مقامات۔ شباب کا عالم۔ شاہی عمانی۔ کسی چیز کی کمی نہین۔ گارڈن پارٹیان۔ مینوفیٹ۔ بے تکلف و دلچسپ جلسے۔ ایڈن گارڈن۔ آیا لو بندر وغیرہ کی سیر گاہین۔ ایک طلسم روزگار تھے۔ جدہر دیکھئے فریب آرزو کے سامان جسطرف نگاہ ڈالیے ناز و نیاز کا بازار گرم جسطرف نظر کیجئے آئینہ کی طرح صورت پرستی۔ کہین خیال مین شوق کی دُہائی۔ کہین جوش اشتیاق اُمنگون پر۔ شاہد پُر فن۔ لعبتان فرنگ کا ہجوم۔ تقویٰ سوز شکلین۔ توبہ شکن صورتین۔ دلاویز صحبتین دیکھکر حالت بیداری مین جنت کا جغرافیہ و خیال آنکہون مین پہر گیا ؎
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
