Machine transcription
ہے ۔ ناممکن ہے کہ کسی فریق کو ادیمین روس کے استمداد کی ضرورت ہو یا روس کو بجاے خود
دست اندازی کا موقع نہ ملے ۔ ایسی پیچیدگیوں میں افغانستان کو نقصان پہونچنا اور اوسکی
آزادی مین خلل آنا ایک امر ناگزیر ہے ۔ اور ہندوستان کے امن وامان کو ہر طرح بہتر سمجھہ
لیا جاے مگر مشکل ہے کہ ایسے حالات میں جو زلزلہ افغانستان کو متقشر کرے وہ سرزمین
ہند تک کسی نہ کسی شکل میں متعدی ہو۔ تمام عالم کے عظیم الشان دول کا یہ حال ہے کہ لاکھوں
خون ہو جاتے ہیں اور کروروں روپیہ کا نقصان ہوتا ہے ۔ ملک برباد قوتین فنا ہو جاتی
ہین ۔ مگر خفیف اختلاف نہین مٹتے ہر قوت دبانا چاہتی ہے ۔ دہا نہین دولت و
تہذیب ۔ عداوتون درقابتون کو بڑہاتی ہے کم نہین کرتی اسلئے ہمنے اس کتاب مین سبسے
اہم اون حصون کو قرار دیا ہے جن مین ایسے مضامین سے بحث ہے۔
ممکن ہے کہ بادی النظر مین اعلیحضرت امیر کے بعض طریقہ عمل عوام الناس کے نزدیک
کسی نہ کسی اعتبار سے معاشرت ایشیائی سے اجنبی ہوں ۔ اکابر کے افعال واعمال کی
تعریف میں جسقدر تملق وخوشامد بیجا مذموم ہے اوسیقدر اونکے محامد و محاسن کی داد
نہ دینا خلاف انصاف ہے جاہ وجلال کی شوکتین ایسی مردافگن ہین کہ اون سے مقابلہ
کرنا قوت بشری کے امکان میں نہین اس حالت میں جو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے
وہ توفیق منجانب اللہ کی بدولت حاصل ہو سکتی ہے ۔
ہم اعلیحضرت شاہ افغانستان اور انکی رعایا کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ کہ تمام سفر ہند
مین ہرمیٹی نے احکام شریعت جس استقلال والتزام سے تعمیل کئے اوسکی مثال صفر
تاریخ خلفاء مین ملتی ہے ۔ دوسرے شاہان سلف مین اونکا زہد عدیم المثال ہے کمال
فرمان روای واقعی ان اوصاف کا نام ہے۔ جو خداوند عالم نے آپ پر ارزانی فرمائی ہین
اعلیحضرت کے طرز عمل اگر مسلمانون کی آنکھوں میں دلکش ودلفریب ہوے تو چندان عجیب
کی بات نہین اسلئے کہ اخوت اسلام اسی کی داعی تھی مگر رعایای افغانستان کو یقین کرنا
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
