BrowseḤabīb → page 13

Page 13

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 13 of Ḥabīb

Machine transcription

اکابر بنا و معاشرت یا مذہب مامیہ اسلام ایک ایسا محیط قانون ہر مسلمان کے لئے ہے کہ او سکا کوئی شعبہ عمل یا خیال آئینہ اسلام سے خارج نہیں سمجھا جاسکتا۔ اسلئے ضرور ہے کہ جب ایک معاشرت کو دوسری معاشرت سے مخالطت پیدا ہو تو ممکن ہے کہ عوام کے خیال کے موافق او سمین شبہ کرنے کے لئے موقع پیدا ہوں ۔ پس خیر خواہان ہر دو سلطنت کا یہ فرض منصبی ہے کہ وہ اون وہموں کو نیک نیتی سے رفع کرین تا کہ رعایا افغانستان کی طرف سے کسی قسم کی دقت وہان کے فرمان روا کو پیش نہ آئے ورنہ افغانستان جیسی شخصی سلطنت میں احتمال قوی ہے کہ مذہبی اختلاف کی بنیاد پر رعایا کو بددلی پیدا ہو ۔ اور قدرتی طور پر اپنے حسب خواہش فرمان روا کی تلاش ہو اور برٹش گورنمنٹ کو ایسے نیک نیت فرمان روائے افغانستان کی حمایت کی ضرورت پڑے جس نے اپنے تمام ذاتی منافع و امن کو اپنے ملک کی اصلاح و برٹش گورنمنٹ کے اتحاد کی خاطر معرض خطر مین ڈالا۔ حوادث بجا ئے خود خواہ مخواہ کوئی امر نامرغوب نہیں مگر جب انکے نتائج ایسے ہون کہ قرنون کی کوششون کو فنا کر دین اور آیندہ کے لئے نامتناہی سلسلے مصائب کے اپنے پیچھے لائین اون سے زیادہ کوئی خطر کی بات نہیں خدانخواستہ اگر ناعاقبت اندیشی سے اس قسم کے خطرات پیش آئین او نکا اندازہ صرف وہی شخص کر سکتا ہے جو ہندوستان و افغانستان کی گذشتہ تاریخ سے واقف اور حال کے پائلٹکس سے خبردار ہے دوست کا دوست ہمیشہ دوست کہلاتا ہے اور دوست کا دشمن ہمیشہ دشمن سمجھا جاتا ہے۔ تمام وہ بڑے نتیجے جنکو سلطنت افغانستان اور ہندوستان کے اتحاد اور کابل کے پہاڑ مشکل سے روکے ہوئے ہیں ایک ساعت میں طوفان کیطرح مستولی ہو سکتے ہیں۔ کابل ضرورت مقامی سے کسی وقت میں سلطنت ہند و سلطنت روس کے آمار جوار سے مستغنی نہین ۔ جن سیاستی زلزلون میں برٹش گورنمنٹ کو امور افغانستان مین دست اندازی کی ضرورت ہو سکتی

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 13. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/13 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/13
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record