BrowseḤabīb → page 118

Page 118

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 118 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۰۹ ۱- ترقی انسان کی بڑی باعث حمیت ہے جس قوم میں یہ نہیں وہ بالکل مردہ قوم ہے۔ جو نشانیاں جس قوم سے منسوب ہیں اُن کی حمایت کرنا اُس قوم کا فرض ہے صفحۂ دنیا سے جب وہ یادگاریں مٹ جاتی ہیں تو وہ قوم ایک تاریخی واقعہ رہجاتی ہو اُردو زبان اور حروف مسلمانوں کی قومی عظمت کی زندہ یادگار ہیں اُن کا مٹ جانا قومی تنگی اور قومی حمیت کے خاتمہ کی علامت ہے۔ ۲- اُردو میں جو علمی ذخیرہ ہیں وہ بنگالی۔ مرہٹی۔ گجراتی اور دیگر زبانوں میں نہیں۔ ۳- ہند و مسلمان۔ انگریز جس زبان کو بآسانی حاصل کر سکتے ہیں وہ اُردو ہے۔ یہی وجہہ ہے کہ امتحان سول سروس میں اُردو داخل ہو۔ ۴- اُردو عام ملکی زبان ہے اُس میں عربی۔ فارسی۔ ترکی۔ سنسکرت۔ بھاشا۔ انگریزی حتی کہ دیہاتی قسم کے الفاظ موجود ہیں۔ یہی ایک ایسی زبان ہے جسکے ذریعہ سے ہندوستان کے خاص باشندے خواہ ہندو ہوں خواہ مسلمان علمی ترقی بآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ ۵- برج بھاشا ایسی زبان ہے جو اسوقت ہندو مسلمان سب کے لیے اجنبی ہے ۶- سنسکرت کی نسبت یورپ کے عالموں کا خیال ہے کہ وہ کبھی ہندوستان میں بولی نہیں گئی ہمیشہ کتابی زبان رہی۔ سر انٹونی میکڈانل نے جو رزولیوشن ۱۸؍ اپریل ۱۹۰۰ء کو پاس کیا اُسکی پابندی میں وکلاء متعصب نے ناگری دان محرر رکھے عرائض نویس تنخواہ دار مقرر کیے تاکہ درخواستیں بلا اُجرت ناگری میں لکھا کریں۔ سیکڑوں آدمی وعظ کرتے پھرے کہ اُردو کو بالکل بھول جاؤ۔ اُردو پڑھنا قوم سے عداوت کرنا ہے۔ اس کارروائی سے مسلمان وکلاء واہل اسلام فریقین اور ججوں کو سخت ایذا پہونچی اور بجائے آسانی کے دقتیں پیش آئیں۔ مخالفین کو فائدہ نہ ملا۔ ہار تھک کر اُسمیں

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 118. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/118 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/118
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record