BrowseḤabīb → page 116

Page 116

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 116 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۰۷ جس کا نقش ہمارے دلوں پر بہت گہرا ہے اور جو اُس محبت آمیز عزت میں مضمر ہے جو ہم گزشتہ زمانہ کے اکابر اہل اسلام کی نسبت اپنے دلوں میں پاتے ہیں۔ اور جو موجودہ زمانہ کے ہمارے ہم وطن مسلمانوں کی اس خالص محبت کے پیرایہ میں ظاہر ہوتی ہے جو سکھوں اُن سے ہے“ جس تعصب کا علاج اس قسم کی مصلحت آمیز نصیحتوں سے بھی ناممکن ہو اُس کو اُردو کے مخالف گروہ کی ایسی بیماری کی طرف منسوب کرنا چاہے جو لا علاج ہو۔ دوسری بڑی بھاری وجہ جو معاونین ناگری اور مخالفین اُردو کو اپنی قوم میں جوش پھیلانے کے لئے مستعد کر رہی ہے۔ وہ میدان مقابلہ میں مسلمانوں کو زک دینے کا خیال ہے۔ بقائے زندگی کی کشمکش اور فوقیت نوع کا جد و جہد دن بدن بڑھتا جاتا ہے۔ ایک قوم یا گروہ دوسری قوم یا گروہ کو پس پا کر کے آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ اگر مقابل قوم یا جماعت بودھی یا غافل ہوئی تو لا محالہ وہ اُسکو روندتی ہوئی آگے نکلجائیگی دنیا ایسے بھیڑ کا مقام ہے جو جسے آگے ہیں ہماری راہ روک رہے ہیں۔ جو پیچھے ہیں دبا رہے ہیں۔ اگر ہم آگے نہ بڑھے تو پچھلے روندتے ہوئے نکلجائینگے۔ اس لیے بغیر آگے بڑھے مفر نہیں۔ مگر ہم خواب ناز کے متوالے پڑے ہوئے باد سحر کے مزے لے رہے ہیں بڑھنا کیسا اٹھنا دشوار ہے۔ مسلمانوں میں اگر کوئی بات رہ گئی ہے جس سے اُن کی قوم میں زندگی کی رمق باقی ہے وہ اُردو زبان ہے اُسی زبان میں اُن کا لٹریچر ہے۔ اُسی زبان کے ذریعہ سے اُن کو مذہب کے اصول سکھلائے جاتے ہیں۔ زمانہ موجودہ کے روشن خیال مصلحان قوم کی تصانیف جو بیدار کرنے والی بچوں کے لیے فرائض کی کتابیں اسی زبان میں ہیں۔ ان کتابوں کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے جو مسلمانوں کو کچھ دن اور زندہ رکھنے کے لئے کافی ہے۔ اگر کوئی ایسی تدبیر ہو کہ اُردو زبان بالکل کمزور اور متروک

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 116. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/116 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/116
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record