Machine transcription
۱۰۵
خطرہ کی بابت ایک امریکن اخبار کی رائے ہے۔ اگر انگریز انتظام چھوڑ دین تو ہندستان
کے پانچ کروڑ چیتے ہندوؤں کو پھاڑ کھائین۔ اسپر ایک نیک خیال مسلمان نے جواب
دیا کہ پانچ کروڑ چیتے کیسے چھ کروڑ شیر ہین مگر شریف و محن پرست۔
اس سے سمجھ جائیے کہ بیرونی دنیا مین کس سے کسکو خطرہ سمجھا گیا اور سوچئے کہ
آپ کے خیال سے باہر آپ کی طاقت کا تخمینہ کیا جاتا ہے۔
روشن خیال مسٹر گو کھلے نے اس کمزوری کو اسطرح تسلیم کیا ہے کہ ہندو گو تعداد
مین زیادہ ہین مگر نیچ قوم جنکا چھونا درکنار اونکو سایہ سے ہندو بھاگتے ہین جن مین
ایک بھی جنگجو نہین اُن کو مستثنیٰ کر دنیا چاہئے۔ پس دوسرے ممالک مین جس گروہ
کی کمزوری کا خیال ہو اور جسکو اُس قوم کے لیڈر تسلیم کرین جو موجودہ با امن سلطنت کی
قدر دان ہو۔ اب خیال کیجئے کہ کافر نعمت ناشکر گذار۔ کمزور کون ہے۔ اور کس کے خیالات
ہموطن ہمسایون کی محبت و اتحاد کی بیخکنی کر رہے ہین اور کس کی ریائی پالیسی کی گردن
پر اتفاق نہ ہونے دینے کا خون ہے۔
اُردو ناگری کی بحث نے اچھی طرح ثابت کر دیا کہ آپس مین کسدرجہ اجنبیت و بے
لطفی ہے۔ اُردو زبان جسکے متروک ہو جانے سے مسلمان اور ہندوؤں کو برابر نقصان
پہنچیگا۔ کل ہند تعلیمیافتہ جماعت جنکی تعداد مسلمان تعلیمیافتہ گروہ سے بہت بڑی ہے
اُردو زبان بولتے اور اپنے تمام علمی اور روزمرہ کے کامون مثل خط و کتابت وغیرہ
مین اُردو حروف ہی کو استعمال کرتے ہین۔
اُردو زبان مسلمانون کی میراث نہین۔ ضرورت زمانہ سے ہندوؤں اور مسلمانون کو
ایک زبان اختیار کرنی پڑی۔ اب وہ زبان کلّ باشندگان کی مادری زبان ہوچکی ہی
ہندی سیکھنے مین دونون قومون کو برابر دقت ہے۔
خاص گروہ ہندو جو اُردو کو مٹانا اور پھر بھاشا کو بجاے اُردو کے عدالتون مین
۱۴
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
