BrowseḤabīb → page 113

Page 113

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 113 of Ḥabīb

Machine transcription

گواہ حال ہیں کہ ہمکو ادھر سے مایوس رہنا چاہیے۔ کیا اتفاق ممکن ہے انتظام عالم اسکا مقتضیٰ نہیں کہ تمام انسان یکدل ہو کر اپنی زندگی بسر کریں - اختلاف شروع دنیا سے چلا آتا ہے اور جسم دنیا تک اسی طرح چلا جائے گا۔ خیر یہ تو ایک جداگانہ بحث ہے ہندوستان میں ایک صوبہ تو بڑی چیز ہے - ایک شہر ایک قصبہ - ایک قریہ ایک محلہ - ایک خاندان کا تو پتہ دیجئے جسمیں اتفاق ہو۔ اس زمانہ میں تو دو حقیقی بھائیوں میں محبت پائی جائے تو وہ بھی حسن اتفاق ہی سمجھی جاوے گی - اردو ناگری - انتخاب میونسپل ولوکل بورڈ کے جھگڑے - مشرقی بنگال کی آپس کے فسادات صاف بتا رہے ہیں کہ ہند و مسلمانوں کے خیالات ایک دوسرے کیطرف سے کشیدہ ہیں تعجب اسکا ہے جو اپنے آپ کو حامی اتفاق بیان کرتے ہیں انہیں کی ذات سے یہ جھگڑے پیدا ہوتے ہیں اس قسم کے جھگڑوں کی ابتدا سر بر آوردہ ہنود یا شیران کانگرس کیطرفسے ہوتی ہے دعویداران اتفاق زبانی فسانہ تو انین کی بہت کچھ سناتی ہیں مگرعملاً ثابت کر رہی ہیں کہ وہ مسلما نو کی قومی خاصیت بلکہ اُن کو صفحۂ دنیا سے مٹا دینے پر جلا وطن کرنے میں اپنی بھلائی سمجتہے ہیں بعض ہماری ہموطن بھائی فرماتے ہیں کہ مسلمان بن بلائی سٹہ ستائیس کی جو بن بلا آو اس کو باہر کرنا مناسب نہیں جبکہ اہل ملک رضامند ہوں تو اپنا بوریا بستر باندھیں اور چلتے پھرتے نظر آئیں ملک ہند و دوگان کا دیس ہند و زیار جب یہ کہ تعدا د جماعت متحد ہو کر رہنا - ملکر کام کرنا پسند نہیں کرتی تو بہتر ہے کہ اپنے ہم مذہب بھائی حکمرانوں کی آبادی کو بڑھائیں - انہیں بھی آرام - ہندوؤں کو بھی آسایش - یہ ہر خطرے سے بچ جائیں گے۔ بات تو معقول ہے مگر شدنی نہیں ہم جائیں بھی تو گورنمنٹ مانع ہوگی مطیع فرقہ تو گورنمنٹ کا قوت بازو ہوا کرتا ہے جلا وطنی باغیوں کا حق ہے جنہیں خوف ہو وہ اپنا بند و بست کریں ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔ بن بلانے کی بھی ایک ہوئی جو قوم کسی وقت فاتح کی حیثیت سے آتی ہے اُسے کسی کی اجازت کی کیا ضرورت جو مار کر آئے گا وہ مر کر بھی نہ جائیگا۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 113. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/113 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/113
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record