BrowseḤabīb → page 108

Page 108

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 108 of Ḥabīb

Machine transcription

۹۹ نہین ۔ دوسرے ممالک میں جو اصول ہین ان سے عمل بہتر ہین ۔ امیر کی تاریخ دانی و واقفیت حالات بڑے پایہ کی ہے ۔ اعلیحضرت نے والیان ملک و روساء ہند میں جس سے گفتگو کی اوس کے ملکی و ذاتی حالات بہی بیان فرمای اور وہ ایسے واقعات تھے جن کی صحت میں صاحب حالات کو کلام نہین ہو سکتا گو کیقدر بے خبری ہو ۔ جناب بیگم صاحبہ بہوپال دام اقبالہا کے موقع ملاقات پر غالباً گارڈن پارٹی میں یہ شعر بھی پڑہا؎ نہ انجیر شد نام ہر میوہ ٭ نہ مثل زبیدہ بہت ہر بیوہ مصرع اولی محتاج بحث نہیں لیکن مصرع ثانی کیقدر ضر و صراحت چاہتا ہے ۔ حضرت زبیدہ خاتون خلیفہ ہارون الرشید اعظم کی عزیزی بی نہایت پاکدامن صاحب عفت و عصمت زاہدہ ۔ بڑی عابدہ اعلیٰ درجہ کی سخی و کریم تھی ۔ نسب خاندان نبوت سے وابستہ تھا ۔ زبیدہ خاتون کی ایک سو کنیزون کو قرآن پاک حفظ تھا۔ ان سو کنیزون میں سے ہر ایک تین پارے روز پڑہا کرتی تھی حضرت زبیدہ کا محل ہر وقت قرآن خوانی کی صدا سے گونجتا رہتا تھا ۔ یہ بات حضرت زبیدہ خاتون ہی کی فیاضی و سخاوت کا صدقہ ہے کہ پاک شہر مکہ میں اول ہی مرتبہ بکثرت پانی بہم پہنچا یا گیا۔ اور اب تک وہ فیض نہر زبیدہ کے نام سے جاری ہے اور امید ہے کہ قیامت تک جاری رہیگا ۔ علاوہ ازین اس سڑک پر جو بغداد سے مکہ معظمہ کو جاتی ہے زبیدہ خاتون نے بہت چاہات کھدوا دئیے ۔ حجاج کی راحت و آرام کی غرض سے متعد د کاروانسرائے بنوائیں یہ بیان مسٹر پامر انگریز فاضل مورخ کا ہے ۔ مثل اسکے ہزار ہا فیاضیان و خوبیان حضرت زبیدہ خاتون کی ایسی ہین جنگی تفصیل کو ایک مطول تالیف درکار ہر جسکی یہان گنجایش نہین

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 108. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/108 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/108
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record