BrowseḤabīb → page 107

Page 107

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 107 of Ḥabīb

Machine transcription

تساهل نہین کرتے اُن کے جملہ ہمراہی کیا سردار کیا سپاہی کسی کو بھی ہمنے تارک الصلواۃ نہ پایا۔ بازارون سیرگاہون میلوں تماستون مین جہان وقت نماز آیا اور انہون نے ادا کی۔ جسقدر اعلیحضرت ترک نماز سے نارضامند ہوتے ہین اسد رجہ دوسری غلطی سے نہین۔ تارک الصلوٰۃ کی یہ سزا ہے کہ جیب خاص سے کچھ دیگر بانس منگوائے جاتے ہین اور حکم دیا جاتا ہے کہ ان بانسون کو تارک الصلوٰۃ پر توڑ دو اگرچہ وہ جان بحق کیون نہوجائے ایسی سزاے سخت کی حالت مین ترک نماز کی جرأت کیونکر ہو سکتی ہے۔ غرضکہ اعلیحضرت امیر محبوبی خصائل و عادات حسنہ مین کل فرمان روایان کابل پر گوئی سبقت لے گئے ہین۔ رفتار زمانہ سے با خبرنی و تدبر مین وہ اپنے پدر بزرگوار کے پہلو بہ پہلو ہین امیر عبدالرحمن خان مرحوم کے پر زور ہا تھون نے جسطرح افغانستان کے زبردست و سرکش قبایل کو رام کیا۔ اسی طرح اب امید ہے کہ اُن کے خلف الصدق ہر مجسٹی امیر کا نرم سلوک و فرزانہ برتاؤ انہین ہمیشہ کے لیے مطیع و منقاد بنائے رکھے گا۔ موجودہ حالت ملک بیحد اطمینان وہ ہے رہزن و قطاع الطریق ڈاکوؤںکا نام ضرور ہے مگر وجود بنزلہ عدم کے ہو جعلسازی کو وہان لوگ نہین جانتے۔ زنا کا نام تذکرہ کے طور پر زبانوں پہ آتا ہے لیکن مرتکب کا وجود شاید ہی ملے۔ اسکا سبب سزاؤں میں سختی۔ اصلی مجرمون کی سزا یابی۔ جھوٹی شہادت کی عدم موجودگی۔ اور وکلاء کی کمیابی ہے جسطرح اہل ملک کسی بیگناہ کے پھانسنے سے متنفر ہین اوس سے زیادہ گنگار کے بچانے کو گناہ جانتے ہین۔ پھر وہان کی پولیس مین مقدمہ سازی کا عیب نہین سب سے بڑی بات یہہ ہے کہ جوش انتقام بے قصورون کے پھنسانے کا محرک نہین۔ اگر انتقام لینا چاہتے ہین تو جان لیکر یا جان دیکر فیصلہ ہو جاتا ہے مگر کوئی متنفس جھوٹا مقدمہ نہین دائر کرتا اور اس سے زیادہ عیب کسی اور بات کو نہین جانتا۔ برٹش گورنمنٹ کے اصول کی نظیر دنیا مین نہین مگر ہماری شامت اعمال اور ہماری ہی بدولت عمل اصول کے پہلو بہ پہلو

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 107. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/107 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/107
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record