BrowseḤabīb → page 106

Page 106

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 106 of Ḥabīb

Machine transcription

۹۷ علی گڑھ ولاہور میں جو اسپیچیں کیں اُس سے اُن کے مذہبی عقائد کا کافی ثبوت ملتا ہے وہ مذہبی تعلیم کو سب پر مقدم و فرض خیال کرتے ہیں ۔ اُن کا مضبوط عقیدہ ہے کہ انسان اسلامی عقائد پر مطلع ہونے کے بعد جادۂ راستی سے منحرف نہیں ہو سکتا ۔ آپ نے زور کیساتھ طلباء کو ہدایت کی کہ تم کو اول مذہبی تعلیم حاصل کرنا چاہئے بعدہ کچھ خوف نہیں جسطرف چاہو جاؤ ۔ وہ علوم و فنون مغربی کے شایق فلاسفہ و سائنس کے قدردان ہیں مگر علوم دینیہ کے بعد اسکی تعلیم کو ضرور جانتے ہیں ۔ یہ بالکل سچ ہے کہ جب انسان کے دل میں ایک بار مذہبی عظمت قایم ہو جاتی ہے تو پھر اُسپر کسی تحریک خلاف کا اثر نہیں پڑ سکتا ۔ تمام یورپین مورخ اور فاضل مصنف اس امر پر متفق ہیں کہ مذہب اسلام جہاں پہونچگیا پھر وہاں سے نہ نکلا ۔ امیر منشی اشیاء کے سخت مخالف ہیں ۔ شرابی کے لیے عبرت انگیز سزا مقرر ہے کوئی دوکان شراب کی کابل میں نہیں ۔ ورک شاپ کے انجنیئر و دیگر کارگر جو دوسری قوم و مذہب کے اشخاص ہیں اُن کے لئے شراب بنائی جاتی ہے ۔ گر کسی مسلمان کی نسبت پتہ چل جائے کہ وہ شراب خواری کا مرتکب ہوا تو ایسی سزاے سخت دیجاتی ہے جس سے اُسکا جانبر ہونا دشوار ہے ۔ قبل از ورود بمقام لنڈی کوتل منتظمان دعوت کو جو حکم ہز مجسٹی کا ملا وہ یہہ تھا کہ میز پر وہ ظروف جو مخصوص شراب کے کام میں آتے ہیں ہرگز نہ آنے پائیں ۔ غالباً اس حکم سے یہہ منشاء و اشارہ تھا کہ برٹش افسران جو منتظم مدارات ہیں وہ خود باخبر ہو جائیں اور انگلش پارٹی کو خاص طور پر مطلع کر دیں کہ موقع دعوت پر کوئی ایسی چیز جو مذہب اسلام میں ممنوع ہے میز پر نہ آنے پائے ۔ یہ ایک حکیمانہ ہدایت و مہذب طریقہ ممانعت کا تھا ۔ ہز مجسٹی جیسے کہ خود احکام شریعت بجا لاتے ہیں ویسے ہی اپنی رعایا و فوج اور ارکان سے چاہتے ہیں ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ افغانی اصحاب اداے فرائض میں ۱۳

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 106. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/106 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/106
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record