BrowseḤabīb → page 105

Page 105

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 105 of Ḥabīb

Machine transcription

۹۶ اُس کے دوسرے معاملات بھی درست نہیں ہوتے ۔ امیر مین یہہ بڑی خوبی ہے کہ نہین کوئی دنیوی دلچسپ مشغلہ یاد خدا و مذہبی احکام سے غافل نہیں کر سکتا ۔ باوجود مشاغل سلطنت کبھی اور کسی حالت مین نماز قضا نہیں فرماتے ۔ حالت سخت بیماری میں جبکہ طاقت نقل و حرکت نہ تھی نماز ترک نہین کی ۔ پیشاور میں ایک کھیل کے موقع پر وقت نماز عصر تنگ ہو گیا اوسوقت کی بے چینی امیر کا اندازہ صرف دیکھنے والے ہی کر سکتے تھے ۔ نماز کے ساتھ دیگر مذہبی احکام کا الطباع ایک روشن خیال سچے پابند مذہب کی طرح کرتے ہیں ۔ امیر نہایت وسیع الخیال ہیں جن باتوں کو مسلمان تشبّہ با غیر سمجھکر معترض رہے اور قومی ترقی کی رفتار کو دہما کر دیا امیر ایسے اوہام میں نہین پڑنا چاہتے نعلین پہنے نماز ادا کرنے میں وہ کوئی ہرج شرعی نہین جانتے ۔ دھوپ و فوجی قواعد کے وقت وہ انگریزی ٹوپی کو کارآمد سمجھکر پہنتے ہیں ۔ غیر قوموں کی مجالس تفریح میں شامل ہونے سے تکلف نہیں کرتے ۔ نمایشی تورع و ریای زہد سے اُن کو ویسی ہی نفرت ہی جیسے کہ سچے اتقا سے صادق شغف ۔ کابل میں ایک مقام ہے جسکا نام پات خاؤ شانہ ہے ۔ یہان دو مزار ہیں ۔ مزارات کے قریب دو پہاڑی چشمے جاری ہیں جنمین مچھلیاں بکثرت ہیں ۔ مجاوران مزار و نیز عوام مچھلیوں کے پکڑنے کے مانع ہوتے ہیں اور خود بھی احتیاط کرتے ہیں کہتے ہیں کہ انگریزون نے مچھلیان شکار کین اسلیے وہ یہان حکومت نہ کر سکے ۔ ایکمرتبہ امیر کے آنے کا اس جگہ اتفاق ہوا ۔ مچھلیوں کا شکار کرنا چاہا مجاور حسب عادت مانع ہوئے ۔ آپنے فرمایا کہ مچھلیوں کو صاحب مزار سے کیا نسبت ۔ خیر تمہاری خاطر سے ہم قریب مزار کے شکار نہ کرینگے دوسری سمت سہی ۔ چنانچہ مچھلیان پکڑوائین ۔ کباب بنوائے اور خوب کھائے ۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 105. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/105 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/105
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record