BrowseḤabīb → page 101

Page 101

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 101 of Ḥabīb

Machine transcription

۹۲ وہ ہمارے لیے مایہ ناز بہی نہوں ۔مگر اس سے یہہ لازم نہیں آتا۔کہ ہم شکایتون کا الزام اپنے ذمہ لین۔اگر ہم سے ہو سکے تو ہمپر واجب ہے کہ ان کی اصلاح حالت وخیالات مین سعی کرین ان کے بہتر بنانے میں امکانی کوششین بجالائین۔ وہ ان بزرگان دین کے چشم و چراغ وخدام ہین جن کے طفیل ہندوستان مین رونق اسلام ہوئی غیر اقوام ہمارے سامنے انہین حضرات کو نمونتاً پیش کرینگی ۔اور جو خوبیان ان مین ہونگی وہی ہماری جماعت کا معیار حسن و قبح قرار دیا جائیگا ۔لہٰذا ان کے حالات ومزارات کی اصلاحین ایک خیر خواہ اسلام و بہی خواہ مذہب کے لیے بہت کچھہ محتاج توجہ ہین اگر مواقع عرس پر زوایدات کا ترک ہوکر مسلمانون کی صلاح وفلاح پر تھوڑا غور ہوتارہے اسلامی بہتری کی تدابیر سوچی جائین ۔آمدنی نذر و نیاز و اوقاف کے ایک حصہ سے مدارس قایم ہون جنین یتیمون مسکینون کو تعلیم مذہبی کے ساتہہ صنعت و حرفت سکھائی جائے ۔اختلاف مٹائین۔ اتفاق پہیلائین ۔اقتضاے زمانہ ومصلحت وقت سے کام لین صوفیاے کرام کے ملفوظات کو بیکار نہ ہونے دین ۔عوام جہلا کو تعظیم و پرستش مین فرق بتائیں ۔تا کہ ناواقف زائرین مزارات کو صنم خانہ نہ بنائین۔تو آج یہ مزارات مسلمانون کے دینی و دنیاوی اغراض کے سرچشمے نہ بنجائین اور میلون کے بجای ان کو اسلامی کانفرنس و مذہبی ایگزیبیشن کے نام سے نہ موسوم کرین۔ ایک عیسائی فاضل کنان ٹیلر نامی کہتا ہے کہ۔ اس بات کا سمجہنا آسان ہے کہ کیون یہہ اصلاح شدہ یہودی مذہب (یعنی اسلام) اسقدر جلد افریقہ وایشیا مین شایع ہوگیا۔ افریقی و شامی علماء نے مسیح علیہ السلام کے دین کی جگہہ دشوار فلسفی مسائل پیدا کر دیے ۔اپنے زمانہ کی بدکاریون کا مقابلہ انہون نے اس طرح کیا کہ تجرد کی آسمانی خوبیون اور کنوارپنے کے ملکی اوصاف کو پیش کیا۔ترک دنیا تقدس کی راہ ٹھہری اور میل مٹی آسمانی پاکیزگی کا خاصہ۔ سب لوگ مشرک تھے شہیدون۔ ولیون کو پوجتے۔ ملائکہ کی پرستش کرتے

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 101. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/101 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/101
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record