BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 44

Page 44

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 44 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

۳۱ البتہ مختصر حال سفارت ہم بیان کرینگے جس کا تعلق دولت خداداد افغانستان سے ہے اس شہر کے مشہور بازار قصہ خوانی میں دولت خداداد افغانستان کا ڈاک خانہ ہے اور اُسی سے ملے ہوئے دیگر ضروریات کے مکان و مہمان خانہ وغیرہ ہے۔ اسوقت ڈاک خانہ وغیرہ کا انتظام عالیجناب غلام حیدر خان صاحب کے سپرد ہے جو ایک قابل اور ہوشیار نوعمر شخص ہیں۔ خان صاحب موصوف نہایت دیانت دار اور زمانہ حال کے ضروریات سے پورے واقف اور دولت خداداد افغانستان کے نہایت خیر خواہ ہیں۔ افغانستان کو ہفتہ میں دو مرتبہ ڈاک روانہ ہوتی ہے۔ قافلہ بھی دو مرتبہ یعنے پنجشنبہ اور دوشنبہ کو جاتا ہے سرکاری سامان کی روانگی کا بندوبست قافلہ باشی کرتا ہے اور باقی بطور خود سواری اور سامان کے واسطے اکثر گھوڑے کرتے ہیں۔ لیکن شتر اور گدھے پر بھی سامان جاتا ہے۔ پشاور میں مسافروں کے قیام کے واسطے سرائے و ہوٹل وغیرہ مثل دھلی یا جس طرح اور شہروں کا دستور ہے سب کچھ موجود ہے۔ بیرون شہر ایک سرکاری سرائے ہے جسمیں مسافر قیام نہیں کر سکتے صرف مال رکھ سکتے ہیں۔ ایک کوٹھری کا کرایہ چھ پیسہ چوبیس گھنٹہ کے واسطے مقرر ہے۔ اس سرائے کی چھت اور دروازہ وغیرہ پر سرکاری پہرہ رہتا ہے۔ سامان کے چوری جانے کا بالکل اندیشہ نہیں ہے قافلہ پشاور سے روانہ ہو کر جمرود ٹھیرتا ہے جو نو میل پر واقع ہے۔ جمرود تک ریل بھی گئی ہے۔ اس جگہ سرکاری قلعہ اور ایک بہت بڑی سرائے مسافروں یعنے قافلہ کے واسطے بنی ہوئی ہے۔ علی الصباح جمرود سے قافلہ روانہ ہوتا ہے سرکاری محصول ہر شخص کو ادا کرنا ہوتا ہے جو فی نفر چار آنہ اور فی اسپ ایک روپیہ۔ خواہ سواری کا ہو یا اُس پر سامان ہو یا کوتل ہو مقرر ہے اس جگہ سے قافلہ کے ہمراہ سرکاری

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 44. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/44 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/44
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record