BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 26

Page 26

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 26 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

۱۵ پھر بذریعہ ڈاک اُن کو روانہ کرتے ہیں۔ اس سبکے ختم ہونے کے بعد وقت آرام تک اور جو کچھ کام آجائے اُسے انجام کرتے ہیں اور صرف اسپ سواری اور ہوا خوری کے لئے تھوڑا وقت نکال لیتے ہیں۔ سونے سے پہلے وہ میرے دربار میں چند منٹ کے لئے آتے ہیں اور اگر ضرورت ہو تو صبح کے وقت بھی جبکہ میں بیدار ہوؤں شنبہ کے روز وہ فوجی دربار کرتے ہیں جس میں تمام فوجی افسروں کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔ فوج کے لئے تازہ سپاہی وہی مقرر کرتے ہیں۔ اور تمام فوجی معاملات اُن کے متعلق ہیں۔ فوجی جرایم و تنازعات وغیرہ کا تصفیہ بھی اُنکے سپرد ہے۔ چہارشنبہ کو ملکی حکام موجودہ کابل کا دربار ہوتا ہے اور جو مقدمات ملکی اُسوقت پیش ہوں اُنہیں طے کرتے ہیں۔ بروز شنبہ مقدمات فوجداری فیصل کرتے ہیں۔ اور مجرموں کو سزا قید دیتے یا رہا کرتے ہیں اُسی روز کوتوال بھی مقدمات پیش کرے یا کسی اور ذریعہ سے آئیں۔ اور اپیلیں وغیرہ بھی سنتے ہیں۔ اتوار کے دن تمام کارخانجات و کابل کے مختلف میگزینون کا معاینہ کرتے ہیں کاریگرون کی درخواستیں سنتے ہیں اور اُن کی لیاقت کے مطابق اُنہیں ترقی پنشن۔ رخصت وغیرہ دیتے ہیں۔ جمعہ یوم الراحت ہے جسے یا تو وہ میرے ساتھ گزارتے ہیں یا شکار میں جمعہ کی نماز مسجد میں پڑھتے ہیں اور اپنی ماؤں و خویش و اقارب سے ملتے ہیں۔ الخ۔ لیکن باضابطہ تخت نشین اعلی حضرت ضیاء الملۃ والدین کی وفات کے بعد ہوئی۔ وفات حسرت آیات شاہ اسلام نے تمام عالم کے مسلمانون کے قلوب کو ہلا دیا۔ گورنمنٹ عالیہ برطانیہ کے تمام قلمرو میں جھنڈے نصف سرنگوں کر دئے گئے مسلمانان عالم کے صدمہ اور گورنمنٹ عالیہ کے رنج کا بدل خداوند عالم نے اعلیٰ حضرت سراج الملۃ

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 26. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/26 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/26
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record