Machine transcription
۱۶
والدین امیر المومنین خلد الله ملکه وسلطنته واقباله کو زیب سریر دولت خداداد افغانستان
فرما کر کر دیا :
اشعار دعائیہ
یا خدا جب تک کہ یہ عالم رہے : آدمی کے دم میں جب تک دم رہے
خلق میں جب تک بہے آب روان : اور جب تک گریہ شبنم رہے
ہو ترقی دولت داد خدا : شاہ اوس کا شاد اور خرم رہے
بڑھتے بڑھتے ماہ کامل ہو سراج : دنگ جس کو دیکھ کر عالم رہے
حُب نصر اللہ نائب سلطنت : شاہ کے دل میں صدا قایم رہے
نور چشم شاہ معین السلطنت : جگمگاتا خلق میں دایم رہے
با ضابطہ تخت نشینی
اعلیٰ حضرت سراج الملۃ والدین خلد الله ملکه یکم اکتوبر ۱۹۰۱ء کو سریر آرای دولت خداداد
افغانستان ہوئے اور مارچ ۱۹۰۴ء میں با ضابطہ تخت نشینی کو تمام افغانی سرداروں اور
عالموں اور گورنمنٹ آف انڈیا نے تسلیم کر لیا۔ عنان حکومت دست مبارک میں
لینے کے بعد ۱۹۰۷ء میں اپنا ولی عہد اور نائب السلطنت ایسے شخص کو کیا کہ جس کی
پیشانی کا چمکتا ہوا نور ہر دیکھنے والے کو بتا دیتا ہے کہ یہ شخص صفات ملکوتی رکھتا ہے
جس کا وجود مبارک دولت خداداد افغانستان اور اسلام کے واسطے رحمت الٰہی ہے
اور یہ جناب خاتم الانبیاء محمد مصطفےٰ صلے اللہ علیہ وسلم کی اُس صفت سے مستفیض اور
اُس کا مظہر ہے جس کی بابت جناب باری عزاسمہ ارشاد فرماتا ہے وما ارسلناک
الا رحمت اللعالمین ۔ نائب السلطنت کے وجود مبارک سے اعلیٰ حضرت سراج الملۃ
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
