BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 25

Page 25

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 25 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

۱۴ حضرت سراج الملة والدین خلداللہ ملکہ کی عمر مبارک کا وہ تمام حصّہ یعنے تیس سال جو ہندوستان عقلاؤں کے نزدیک تعلیم کا انتہائی زمانہ ہے زیر سایہ و نگرانی اعلیٰ حضرت خلد آشیان گزرا ہے ۔ دانشمندانِ ہند کے خیال میں تیس سال کے بعد انسان کے عادات و اطوار میں تغیّر و تبدل نہایت دشوار بلکہ ناممکن ہے ۔ وہ کہتے ہیں بیس پچیس ۲۵ تیس ۳۰ برس کے اندر پُوت۔ کپُوت۔ سپُوت ۔ بنے سو بنے ۔ یعنی انسان جو خصلتیں بُری یا بھلی اختیار کرتا ہے وہ تیس برس کے اندر اُس کی طبعیت ثانیہ ہو جاتی ہیں جنکا تبدل ناممکن بقول شخصے ۔ جیل گرد و جبلت نگردد اعلیٰ حضرت خلد آشیان نے عنانِ حکومت اپنی زندگی میں حضرت سراج الملة والدین خلداللہ ملکہ کے سپرد کر دی تھی چنانچہ وہ تحریر فرماتے ہیں حبیب اللہ خان میرے سب سے بڑے لڑکے کو وہ تمام کام کرنے پڑتے ہیں جو کہ میں خود یا سابق امیران افغانستان کیا کرتے تھے صرف چند نئے محکمے و سرر شتے اُنکے سپرد نہیں ہیں جیسا کہ صیغہ خارجہ جس کا انتظام میں نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے حبیب اللہ خان کا دستورالعمل یہ ہے ۔ دس بجے صبح دربار کرتے ہیں اور چار پانچ بجے سہ پہر کو اُسے برخاست کرتے ہیں بروز دوشنبہ پنجشنبہ اُنکے دربار کے سکرٹری تمام درخواستیں خطوط جو بذریعہ ڈاک یا قاصد ۔ ہرات ۔ قندہار بلخ ۔ غزنی ۔ جلال آباد ۔ ہندوستان و دیگر مقامات سے موصول ہوں انہیں پڑھ کر سناتے ہیں مختلف محکموں کے روزانہ اخراجات کے احکام بنام خزانہ جاری کئے جاتے ہیں۔ اور گورنروں و فوجی وملکی اہلکاروں و مہتممان کارخانجات و میگزین و محکمہ عمارات امال کی رپورٹوں پر احکام صادر کئے جاتے اور حکام متعلقہ کے پاس بھیجے جاتے ہیں۔ یہی سکرٹری درخواستوں کے جوابات و دیگر کاغذات وغیرہ پر اُن سے مہر و دستخط کراتے ہیں ؂۱ تزک عبدالرحمانی جلد دوم صفحہ ۹۵ ۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 25. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/25 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/25
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record