BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 23

Page 23

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 23 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

جاتے تھے اور طبع مبارک پر اسکا اثر ہوتا جاتا تھا۔ جب وہ ختم کر چکے تو آبدیدہ ہو کر فرمایا کہ جس کی نظروں میں اور قلب میں ایک ذرہ کے برابر خدائے عزوجل کی عظمت اور ہیبت سما جاتی ہے تو پھر اُسکے قلب اور نظروں میں کیسی ہی عظیم الشان اور جلیل القدر شے ہو اسکی عظمت اور ہیبت کا اثر نہیں ہوتا چہ جائے کہ انسان کی جو ایک مشت خاک ہو اور ایک ناپاک قطرہ سے بنایا گیا ہے۔ اعلیٰ حضرت خلد آشیان کا قیافہ ایسا درست اور صحیح ہوتا تھا کہ لوگوں کو خرقہ عادات کے شبہ میں ڈال دیتا تھا چنانچہ مجھ کو خود اسکا تجربہ ہوا ہے بندہ اعلیٰ حضرت خلد آشیان علیہ الرحمۃ و الغفران اُردو میں عرض کیا کرتا تھا اور اعلیٰ حضرت شاہِ اسلام فارسی میں ارشاد فرمایا کرتے تھے اسلئے میں یہ اندازہ نہیں کر سکتا تھا کہ حضور والا کی قابلیت اُردو زبان میں کیسی ہے اس وجہ سے اگر کوئی ضروری بات ہوتی تھی تو میں فارسی میں تحریر کراکر حضور میں پیش کر دیا کرتا تھا۔ ایک روز میں یہ تحریر کراکر لیگیا کہ افغانستان سے بغرض تعلیم صنعت و حرفت کچھ لوگ یورپ بھیجے جائیں اعلیٰ حضرت خلد آشیان نے کمال شفقت خسروانہ سے اس احقر کو سریر مبارک کے روبرو قالین پر بیٹھنے کا فخر بخشا تھا چنانچہ میں اپنی جگہ مقررہ پر با ادب حاضر تھا اعلیٰ حضرت اہل دربار سے کچھ ارشاد فرمارہے تھے بعد سکوت مینے موقع پاکر جیب سے لفافہ نکالا۔ اعلیٰ حضرت نے اُسے دیکھا لیکن پھر کسی کام میں مصروف ہو گئے میں نے اُسے جیب میں رکھ لیا اُس کام سے فارغ ہو کر میری طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرمایا کہ اگر کسی ہندوستانی کا یہ خیال ہو کہ افغانستان سے کچھ لوگ بغرض تعلیم صنعت و حرفت یورپ بھیجے جائیں۔ اُس کا یہ خیال ہندوستان کے باشندوں کے واسطے تو مناسب ہے لیکن اہلِ افغانستان کے واسطے درست نہیں ہے اس لئے کہ ہندوستان ایک آزاد ملک ہو اور افغانستان

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 23. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/23 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/23
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record