BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 21

Page 21

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 21 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

۱۰ معنی میں جیسا کہ تم نے کہا کہ عالم میں دو وجود مقابل ہوں تو نور میں تفریق ہو مثلاً عالم میں دو آفتاب ایک وقت موجود ہون تو ضرور نور میں تفریق ہوگی اور جب دوسرا وجود مقابل پر موجود ہی نہیں ہے تو سارے عالم مین اُسی ایک وجود کا نور ہوگا جو یکتا زمانہ ہے۔ اب غور کرو تمام عالم میں سوائے اعلیٰ حضرت ضیاء الملۃ والدین کے کوئی اور دوسرا بھی ایسا پادشاہ اسلام موجود ہے کہ اُسکی عملداری میں احکام شریعت اسلام جاری و نافذ ہوں اور جب نہیں تو پھر خطرہ بے محل ہے۔ یہ سنکر اطمینان کامل ہو گیا۔ اعلیٰ حضرت ضیاء الملۃ والدین خلد آشیان کی انصاف پسندی اور قلب میں خدائے عز وجل کی عظمت و ہیبت کا انداز اس امر سے ظاہر ہے۔ بندہ ۱۸۹۶ء میں بغرض پابوسی اعلیٰ حضرت خلد آشیان حاضر حضور ہوا۔ اور عالیجناب فیض مجسم مرزا محمد حسین خان صاحب مستوفی الممالک کے دولت خانہ پر ٹھہرایا گیا۔ ایک روز اثناء گفتگو میں محمد یوسف خان صاحب برادر مستوفی صاحب نے فرمایا کہ اعلیٰحضرت ضیاء الملۃ والدین کے آپ کو خلق اور الطاف خسروانہ کی انداز ہی کا موقع ملا ہے ۔ آپکو اگر غضب شاہی کے دیکھنے کا موقع ملے تو پریشان ہوجائیں خدا پناہ میں رکھے اگر دریا سامنے ہو تو خشک ہو جائے۔ شیرون کا پتہ تہلیل ہو جائے یہ ہو جائے وہ ہو جائے۔ میں خاموش سنتا رہا جب وہ بہت کچھ فرمانے لگے تو میں بھی اپنی عادت سے مجبور تھا بقول شاعرے شیخ محفل میں جو رندونکی کبھی آئے گئے ٭ خوسے لاچار تھے کچھ وعظ بھی فرمائے گئے آخرالامر وہ اس طرح نکلوائے گئے ٭ پابستے دگرے دست بدستے دگرے مجھ کو بھی اسکا ہزار مرتبہ تجربہ ہوا ہے اور سخت پریشانیاں اُٹھانی پڑی ہیں لیکن اپنی عادٔ

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 21. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/21 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/21
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record