Machine transcription
٣
دیباچه
مؤلف
۶۱۹۰۵ء مسلمانان ہندوستان کے واسطے کیسا مبارک سال ہے جس میں یہ ایک بادشاہ اسلام اور اپنی فرمانروا شہنشاہ کی قلبی اتحاد کی عملی تصویر دیکھتے ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے اگر بنظر غَور دیکھا جائے تو لا انتہا مسرت کا باعث ہے اسلئے کہ یہ امر اظہر من الشمس ہے کہ ہر ایک انسان کو اپنے مذہب سے قلبی تعلق ہوتا ہے ایسی حالت میں مسلمانوں کی طبیعت کا میلان پادشاہ اسلام کی طرف فطری امر ہے۔ اسی طرح انسانی طبیعت کا یہی خاصہ ہے کہ جس کی سایہ عاطفت میں پرورش پاتا ہے زندگی آرام و آسایش سے گزارتا ہے اُس کے وجود مبارک سے بھی اسکا تعلق فطری اور قلبی ہوتا ہے۔ جہانتک ہم غور کرتے ہیں ہم کو ہمارا تجربہ بتاتا ہے کہ تاج برطانیہ تمام عالم میں عدل و انصاف اور رعایا پروری کے نور کا چمکتا ہوا ستارہ ہے ہم مسلمانوں نے بلکہ تمام اہل ہند نے اپنے پیارے شہنشاہ کے سایہ عاطفت میں بڑے آرام و اطمینان سے زندگی بسر کی ہے اسلئے ہر نیک دل اور منصف مزاج ہندوستانی کو تاج برطانیہ کے ساتھ قلبی محبت کا ہونا لازمی امر ہے۔ مذکورہ بالا بیان سے صاف ظاہر ہے کہ اہل اسلام ہندوستان کو اپنے شہنشاہ اور بادشاہ اسلام سے فطری تعلق اور محبت ہے۔ اب اس سے زیادہ اور کیا خوشی ہو سکتی ہے جب وہ دونون کا اتحاد قلبی
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
