BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 13

Page 13

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 13 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

۲ ہونا ضرور ہے۔ ذہنی ایجادات کی اس میں گنجایش نہیں ہے نہ میں اس کام کے واسطے تیار ہوں۔ اگر مجھکو پہلے سے ایسا خیال ہوتا تو تمام سامان مذکورہ بآسانی کابل میں فراہم کر لیتا لیکن دراصل میں اسی خیال میں رہا کہ اعلیٰ حضرت کے وہ لایق اور قابل نمک خوار جو ہندستان اور اُردو زبان سے خوب واقف ہیں ایسے ضروری امر کو فروگذاشت نہ کرینگے کیونکہ مہمان کی شان و شوکت اُسی پر منحصر ہے کہ اُسکے گھر کے حالات اور اوصاف حمیدہ ظاہر ہوں۔ لیکن یہ اتفاقی امر ہے کہ ان حضرات کا خیال اس طرف نہیں گیا (شاید یہ ایشیا ہونیکا باعث ہے یورپ میں تو ایسے عظیم الشان امر پر صدہا کتابیں تالیف و تصنیف ہو جائیں) اور مجھ سے ناقابل اور ناواقف کو یہ خدمت انجام دینی پڑی۔ میں سخت حیران ہوں کہ لکھوں تو کیا لکھوں مضمون نگاری کا مجھکو سلیقہ نہیں۔ صدہا اوصاف جو ذات اقدس شاہانہ کے سنے تھے۔ وہ یاد نہیں رہے۔ اور جو اُن میں سے چند یاد ہیں اُن میں بھی اکثر کے بیان کرنیوالوں کے نام یاد نہیں رہا۔ اور بلا ثبوت اس زمانہ میں کسی تحریر کا اعتبار نہیں۔ کابل میں میرے قیام کی مدت بہت کم سوائے چند امور کے زیادہ مشاہدہ کا موقع ہی نہیں ملا۔ ایسی حالت میں یہی مناسب تھا کہ میں بھی خاموشی اختیار کرتا اور کسی ذاتی فائدہ کے فکر میں مصروف ہوتا۔ لیکن طبعیت کے تعلق کو کیا کروں بقول شخصے۔؎ محبت ہست که دل را نمی دهد آرام * وگرنه کیست که آسودگی نمی خواهد لہذا مجبوراً ناظرین کے اوصاف حمیدہ اور خلق پر بامید عیب پوشی تکیہ کر کے جو کچھ بھی مجھے معلوم ہے اپنی ٹوٹی پھوٹی قصابی زبان میں تحریر کر کے ہدیہ ناظرین کرتا ہوں کیونکہ نہ ہونے سے ہونا پھر بھی بہتر ہے بقول شخصے۔ گندم اگر بہم نرسد جو غنیمت است * المکلف حاجی محمد خان ساکن مورجہ ۲۹۔ شوال المکرم ۱۳۲۴ ہجری *

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 13. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/13 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/13
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record