Machine transcription
التماس
و
عذر مؤلف
بسم الله الرحمن الرحیم
اعلیٰ حضرت ہزمیجسٹی سراج الملۃ والدین امیرالمومنین امیر حبیب اللہ خان پادشاہ دولت خداداد افغانستان خلد اللہ ملکہ۔ بطور مہمان ہمارے سرکار والا تبار یعنی دولت العالیہ برطانیہ ہندوستان تشریف لاتے ہیں۔ اس لئے میرا خیال تھا کہ اعلیٰ حضرت سراج الملۃ والدین خلد اللہ ملکہ و اقبالہ کے اوصاف و حالات میں کسی لایق اور قابل شخص کی تالیف ضرور شایع ہوگی کیونکہ اعلیٰ حضرت کا ہندوستان میں قدم رنجہ فرمانا کوئی معمولی امر نہیں ہے۔ ہمکو معلوم نہیں ہوتا کہ کبھی کوئی تاجدار ہندوستان میں بطور مہمان آیا ہو۔ یہ فخر ہندوستان کو اول ہی مرتبہ حاصل ہوتا ہے لیکن اسوقت تک ہمکو معلوم نہیں ہوا کہ کوئی ایسی کتاب شایع یا طبع ہوئی ہے۔ لہٰذا بندہ نے یہ خیال کر کے کہ ایسے ہر صفت موصوف پادشاہ اسلام کے اوصاف حمیدہ کا جسکا وجود مبارک نہ صرف افغانستان بلکہ اسلام کے واسطے رحمت الٰہی ہے۔ اہل ہند کو معلوم نہ ہونا قابل افسوس امر ہے کیونکہ ہر شے کی وقعت اسکی معرفت سے ہوتی ہے ایسا قصد کیا ہے گو یہ امر میری قابلیت اور گنجایش وقت کے بالکل خلاف ہو نہ اب وہ تصاویر فراہم ہو سکتی ہیں جو اعلیٰ حضرت کے دربار کے شاہی شان و شوکت کا نظارہ دکھا سکیں ۔ نہ اب ایسے مضامین کی فراہمی ممکن ہے جسے پورے طور پر اوصاف ذات اقدس شاہانہ معلوم ہوں ۔ کیونکہ تالیفات میں حالات صحیحہ کا معلوم
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
