BrowseTardīd-i shāyiʻāt-i bāṭilah-ʼi shāh-i makhlūʻ → page 80

Page 80

Tardīd-i shāyiʻāt-i bāṭilah-ʼi shāh-i makhlūʻ · pages 1–125


Page image — the source of record

Scanned page 80 of Tardīd-i shāyiʻāt-i bāṭilah-ʼi shāh-i makhlūʻ

Machine transcription

۷۷ اپنی ذاتی ملکیت میں شامل کر لیا۔ اگر امان اللہ خان اس قسم کا عین المال مانگتا ہے تو ثابت ہوا اور ہم کہے بغیر نہیں رہسکتے کہ اسلامی بیت المال کا سب سے پہلا خائن خود امان اللہ تھا، اور اگر دوسروں سے بھی خیانت سرزد ہوئی تو یہ اسکی خیانت اور بد دیانتی کی پیروی کا نتیجہ تھا ۔ جن دنوں امان اللہ خان نے یورپ کی سیاحت و سفر کا ارادہ کیا کابل میں سونا مفقود ہو چکا تھا۔ وزارت مالیہ رات دن ہنڈیوں اور سونے کی خریداری میں لگی رہتی تھی یہ اسکی ان تھک کوششوں کا نتیجہ تھا کہ روپے کی ایک بہت بڑی مقدار باہر بھیجدی گئی تاکہ امان اللہ خان افغانستان کے واسطے ترقی کا سامان خریدے، لیکن امان اللہ خان نے بجاے اسکے کہ حکومت کے روپے کو صحیح طور پر صرف کرے یعنی وہ سامان خریدے جس سے ملک کو ترقی کرنے میں مدد ملے اس نے بنکوں میں جمع کر دیا۔ اور جو تھوڑے بہت کارخانے بھی خریدے انکی قیمت ادا نہ کی اور خواہ مخواہ ادھار لئے اور ہماری عاجز ملت کو قرض میں پھنسا دیا۔ امان اللہ خان جسوقت ملک و حکومت اور ہماری ملت کے ناموس کو سقول کے ہاتھ میں چھوڑ بھاگ گیا۔ حکومت افغانستان کے سب جواہرات اور اندوختہ خزانے کو اپنے ساتھ لیگیا چنانچہ امان اللہ کی اس افرا تفری کے موقع پر دنیا کے اخبارات نے ان واقعات کو الم نشرح کر دیا۔ اب جو رومہ میں امان اللہ خان کی بڑی بڑی عالیشان اور متعدد عمارتیں کھڑی ہیں اور اسکا بہت زیادہ پیسہ جمع ہے محمد یعقوب حسن

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Tardīd-i shāyiʻāt-i bāṭilah-ʼi shāh-i makhlūʻ, page 80. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0111/80 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0111/80
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record