BrowseTardīd-i shāyiʻāt-i bāṭilah-ʼi shāh-i makhlūʻ → page 81

Page 81

Tardīd-i shāyiʻāt-i bāṭilah-ʼi shāh-i makhlūʻ · pages 1–125


Page image — the source of record

Scanned page 81 of Tardīd-i shāyiʻāt-i bāṭilah-ʼi shāh-i makhlūʻ

Machine transcription

۷۸ اور وہ کمپنیوں میں حصے خریدتا ہے اور فائدہ اٹھاتا ہے کس کے زر و مال کی برکت اور خیرات ہے ؟ شاہا ! آپ سے ہماری التماس ہے اور آپ کے حضور میں عرض کرتے ہیں اسلئے کہ آپ تمام ملت افغانستان کے وکیل اور اسکے حقوق کے محافظ ہیں ۔ ہماری درخواست یہ ہے کہ امان اللہ خان سے جو کچھ وہ حکومت افغانستان کے خزانے اور دفینے سے اپنے ساتھ باہر لے گیا ہے اور آج ہمارے پیسے سے عیش و عشرت کی زندگی گزار رہا ہے مطالبہ اور وصول کر کے ہماری حق رسی کریں۔ ہم کسی صورت بھی امان اللہ خان کو افغانستان کی سر زمین میں کسی زمین یا مکان یا جائداد کا مالک نہیں جانتے ۔ ہم مسلمانوں کے بیت المال کو جسکو امان اللہ خان نے عین المال کے نام پر جمع کر رکھا تھا اور جسکو آپ نے اپنے جلوس کے روز اول سے ہی بیت المال میں ضم کر دیا ہے اپنا اور ملت کا قومی حق امان اللہ خان کو خطاب کرتے ہیں :۔ " آپ تو ہم سے عین المال کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ہم وہ خزانہ، میگزین اور اپنی حکومت کی ہستی و جائداد جس میں سے بہت بڑی مقدار آپ اپنے ساتھ لےگئے ہیں اور باقیماندہ کو ڈاکوؤں اور چوروں کے کندہ ناتراش طبقے کے حوالے فرماگئے کس شخص سے مانگیں ؟ ہم نے آپکو بادشاہی کے مقدس عہدے کے لئے چنا تھا تو کیا اس اعتماد و اعتبار کا یہی معاوضہ تھا کہ حکومت کو رہزنوں اور قزاقوں کی محمد یعقوب حسن

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Tardīd-i shāyiʻāt-i bāṭilah-ʼi shāh-i makhlūʻ, page 81. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0111/81 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0111/81
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record