Machine transcription
۸۹
پرلائے اور اپنا شریک طعام کیا۔ بعدہ اُس کے لڑکے کو بلوا کر بڑے کی خدمت میں مامور
فرمایا اور ساتھ ہی دو ہزار روپیہ عنایت کیا۔ لڑکے سے ارشاد فرمایا کہ جب تم اپنے باپ
کے اکلوتے بیٹے ہو تو تم پر ملازمت سے زیادہ تمہارے ضعیف باپ کی خدمت کا حق ہو
فیاضی اعلیحضرت امیر میں صفت سخا اعتدال کے ساتھ ہے وہ سخی ہیں لیکن استحقاق
واہل حاجت کو دیتے ہیں اُن کی فیاضی و اُوالعزمی کے کارنامے نگاہ قدر سے
دیکھے جانے کے قابل ہیں اور تاریخ میں سنہری حرفوں سر جگہ پانے کے لایق ہر مجسٹی
نے یہہ بتا دیا کہ حکیمانہ مصارف خیر کے کیا موقع ہوتے ہیں ۔
تعلیم میں محمڈن کالج علیگڈھ وحمایت الاسلام لاہور میں یتیموں کی پرورش کے
لئے ایک دستم کثیر دوامی و نیز کمشت عطا فرمانا اور اوس کے ساتھہ راستبازی سے
یہ کہن کہ میں اپنے ملک میں تعلیم کے لئے خود حاجتمند ہوں اور جو کچھہ دیتا ہوں وہ
میری خواہش سے بہت کم ہے۔ یہہ اُن کی اصلی فیاضی۔ وجدانی خیر اور نیک نیتی کا کافی
ثبوت ہو۔ یہہ آپ کا وہ صدقہ جاریہ ہے جس سے ہندوستان مدت العمر فیضیاب و
مرہون منت رہے گا۔
ہر مجسٹی نے جہان معابد و مزارات اسلامی کے محافظون کو عطیات عنایت کئے
و ہان ہندوؤں و سکھوں کے منادر و گوردوارون کو بھی نظر انداز نہ کیا اور نہ مسیحی
مصارف خیر کو ہاتھ سے جانے دیا۔ (منشوفیت) مینا بازار کلکتہ میں جو فیاضی برتی
وہ بھی مصارف خیر کا کافی ثبوت ہے۔ تہذیب یافتہ قوموں کی ہر بات میں جدت ہوتی
ہے۔ مغربی قوموں کو جب کبھی مصرف خیر کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو چندہ کے
علاوہ ایک نمایش کے طور پر بازار قایم کرتی ہیں جسمین بڑے بڑے امراء ورؤساء
حتیٰ کہ فرمانرواؤں کی لیڈیاں میمین اپنے اپنے ہاتھ کی مصنوعات و نیز دیگر خوشنما
اشیاء سے دوکانیں سجاتی ہیں۔ وہان کھیل و تماشے بھی کیے جاتے ہیں خوشحال
۱۲
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
