Machine transcription
۷۴
۱۳ فروری ۱۹۰۷ء- ہمرہی برٹش افسران کے شمالی و جنوبی توپ خانون کا
معائنہ کیا- توپون کی گولہ باری سے بہت خوش ہوئے۔ اور خود بھی ایک
توپ چلائی- چند گھنٹے بری و بحری اسٹور میں بسر کیے اور کچھ خریداری بھی فرمائی
پہر میدان گھوڑ دوڑ میں جاکر وہان کی سیر کی- گھوڑون پر جنرل
رچرڈسن کے ساتہ بازیان لگائیں- مگر آپ کا انتخاب کیا ہوا کوئی گھوڑا نہ جیتا
شرط ہارنے پر آپ خوب ہنسے اور جنرل رچرڈسن کو جیتنے پر مبارکباد دی
گھوڑ دوڑ کے میدان ہی میں نماز ادا کی-
بعد نماز لارڈ لیمنگٹن و لیڈی جنکنن کی پارٹی کے ساتہ چا رمین
شریک ہوئے۔ رات کو سر لارنس جنکنن چیف جسٹس کے یہان مہمان ہوئر
شہر مین شب کو چراغان ہوا آپ کو بدیر اطلاع ہونے سے آپ
نہ جاسکے مگر اپنے جملہ سرداران کو جانے کا حکم دیا۔
***
۱۴- فروری ۱۹۰۷ء آپکے ملاحظہ کے لیے آج یونیورسٹی۔ ہائیکورٹ سیکرٹریٹ
کے دفاتر آراستہ کیے گئے لیکن ہزمیجسٹی بری و بحری کارخانہ کو تشریف لے گئے
بہت سی اشیاء تھوڑی تھوڑی مقدار مین خرید فرمائیں۔ سہ پہر کو
اپالو بندر پر بیڑہ جہازات کا ملاحظہ فرمایا۔ کمانڈر نے استقبال کیا
جہازون سے اتواپ سلامی سر ہوئیں۔ جہاز ڈامڈم پر برقی بٹن دبائیے
آپنے ایک توپ چلائی۔ آپ بہ نسبت بری ساز و سامان کے بحری سامان حرب و
کلون میں بہت دلچسپی لیتے ہیں۔
جہاز ہرمز پر آپنے فرمایا کہ میرے ملک میں سنتری نہین جب مین حکم دے دیتا ہون کہ
کوئی بازار میں نہ چلے تو اسکی تعمیل ہوتی ہے۔ رات کو سرکس کی کرتب معائنہ فرما کر بہت محظوظ ہوئی
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
