BrowseḤabīb → page 82

Page 82

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 82 of Ḥabīb

Machine transcription

۷۳ اور افغانستان کے درمیان اتحاد مزید تقویت کا باعث ثابت ہو۔ اب لیڈیز و جنٹلمین سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ ہز مجسٹی امیر افغانستان کی صحت و سلامتی اور وطن کو بمسرت مراجعت کی نسبت جام بھر کر نوش فرمائیں۔ جواب میں اعلیحضرت نے فارسی میں تقریر ذیل فرمائی۔ "ہندوستان میں کیا آیا میں اپنے مہربان دوستوں کے ملک میں آگیا ہوں ہندوستان آنے سے پیشتر ہم اپنے آپ کو دوست کہتے تھے۔ اب میں یہ کہنے کے قابل ہوں کہ پہلے ہماری دوستی جو بمنزلہ ایک پودے کے تھی اب بڑے درخت کے مانند ہوگئی ہے یہ ایسا مہتم بالشان درخت ہے کہ ہم سب اس کے سایہ میں بیٹھ سکتے ہیں۔ اور پھل جمع کر سکتے ہیں میں اپنے مہربان دوستوں کی عنایتوں اور شفقت آمیز برتاؤ کا کسی طرح شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔ میں نے ہندوستان میں بہت سا تجربہ حاصل کیا ہے۔ اور توقع ہے کہ میں آئندہ اس سے اپنے ملک کو فائدہ پہونچا سکوں گا۔ مجھے یہ کہنے دیجئے کہ افغانستان کبھی ہندوستان کی دوستی سے منہ نہ موڑے گا۔ جبتک کہ سلطنت ہند دوستی کو قایم رکھنے کی خواہان ہوگی تب تک افغانستان و برطانیہ باہم دوست ہونگے۔ دوران سیاحت ہند میں میرے اس قدر ذاتی دوست ہوگئے ہیں کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ بجائے کسی غیر ملک کے میں اپنے ملک میں ہوں آج ہم سب ہز اکسلینسی گورنر کے مہمان ہیں۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے مہربان دوست لارڈ لیمنگٹن کا بہترین جام صحت نوش کریں۔ ۱۰

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 82. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/82 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/82
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record