Machine transcription
مصنف کی دیگر تصانیف
۱- انتخاب نادر۔ اس کتاب میں طب قانونی کے مسلمہ اصول ۔ غوامض قوانین کی
توضیح ۔ مضامین مشکلہ کی تشریح ۔ واقعات سے نتائج نکالنے اور شہادت پر قیاس قائم
کرنے کے قواعد ۔ تفتیش و بحث و تجویز کے طریقے مختصر و جامع الفاظ میں بیان کئے
گئے ہیں۔ خاص مسائل فوجداری و میڈیکل جیورس پروڈنس میں اس جامعیت
کی کوئی دوسری کتاب واحد اب تک موجود نہیں قیمت ۶/
۲- مرائت العرب ۔ اس کتاب میں ارکان و آداب حج وزیارت کے ساتھ
عرب کے طرز تمدن و معاشرت ۔ تجارت و صنعت و حرفت و سیاست و
بردہ فروشی وغیرہ مضامین پر بحث کی گئی ہے ۔ مسافران حجاز کے لئے
یہ بہترین رہنما ۔ اعلیٰ رفیق اور کامل ہدایت نامہ ہے جس کی موجودگی میں
نہ مطوف کی ضرورت نہ مزور کی حاجت ۔ یہ عرب کے اصلی خط وخال اور
صحیح حُسن و جمال کی ہو بہو تصویر ہے ۔ قیمت ۴/
۳- واقعات حجاز ۔ جسمیں واقعات حجاز ۱۳۲۶ ہجری کے حالات و سفر حج جناب
بیگم صاحبہ بھوپال ۔ برٹش گورنمنٹ کی شاہانہ عنایات و سلطان المعظم کے خسروانہ الطاف
و احسانات ۔ اہل عرب کی سچی فیاضیاں ۔ ہندوستانیوں کی غلط فہمیاں و حج میں
فیما بین عرب و اہل ہند کے جو غلطیاں پیدا ہو گئی تھیں ۔ یا ہوتی جاتی تھیں اُنکے
رفع کرنے میں مصنف کو ایک حد تک کامیابی ہوئی ہے۔ قیمت ۱۲/
المشتہتر ۔ خواجہ صدیق حسین پروپرائٹر آگرہ اخبار ۔ آگرہ
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
