BrowseḤabīb → page 28

Page 28

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 28 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۹ روس او فرانس متفقه کوششوں سے ہند پر حملہ آور ہونے والے ہیں۔ یہ خبر انگریزوں کے لئے متوحشانہ تھی فوراً مسٹر الفنسٹن کی صدارت میں ایک سفارتی کمیشن کابل روانہ ہوا ۱۸۰۹ء میں شاہ شجاع سے عہد نامہ ہوا جس میں تحریر تھا کہ وہ روسیوں کو روکے اور انگریز اس کی امداد کریں بیچارہ شاہ شجاع کو سلطنت کی اہلیت نہ تھی۔ اس بار گران کو کیا اٹھا سکتا تھا۔ کچھ عرصہ تک افغانستان واقعی حکمران سے خالی رہنے کے بعد امیر دوست محمد خان بارک زئی کے زیر نگین آگیا۔ محمود شاہ کے زمانہ سے مہاراجہ رنجیت سنگھ نے بہت زور پکڑ لیا تھا۔ دوسری طرف سے فتح علی شاہ قاچار شاہ ایران افغانستان کے فتح کے درپے ہورہا تھا۔ تیسری جانب سے روس بڑھا چلا آتا تھا۔ ناچار حوصلہ مند امیر دوست محمد خان کو بھی ایسے حامی کی ضرورت محسوس ہوئی جس کی امداد سے وہ افغانستان کو تمام دشمنوں سے بچا سکے اسلئے اونہوں نے انگریزون سے باہمی دوستی کی سلسلہ جنبانی کی۔ ان دنوں لارڈ آکلیلنڈ ہندوستان کے گورنر جنرل تھے انکو خط لکھا۔ با وجود دانشمندی کے مال کار کو نہ سمجھے اور وہ امیر دوست محمد خان کو معزول کرنے اور شاہ شجاع کے بادشاہ بنانے پر مستعد ہو گئے۔ اس غرض سے پچیس ہزار سپاہ سر جان کین کے ماتحت قندہار پر چڑھی ۱۸۳۹ء میں پھر شاہ شجاع تخت نشین کئے گئے جب غزنی چھن گئی اور شاہ شجاع کابل پر قابض ہوگئے۔ امیر دوست محمد خان ہندوکش کے دوسری جانب بھاگ گئے۔ اوسوقت ایڈورڈ کین ہندوستان کو لوٹ آیا۔ آٹھ ہزار فوج سرولیم میکناٹن وغیرہ کے زیر کمان چھوڑ آیا۔ دوسال شاہ شجاع انگریزوں کی مدد سے کابل و قندہار پر قابض رہا۔ ۱۸۴۰ء میں امیر دوست محمد خان نے خود اپنے آپکو انگریزوں کے سپرد کر دیا امیر دوست محمد خان ہندوستان آئے۔ شاہ شجاع افغانستان میں نیکن نام و ہردلعزیز نہ تھا۔ محمد اکبر خان خلف امیر دوست محمد خان نے بلوہ کر کے شاہ شجاع کو ہلاک اور انگریزی فوج متعینہ کابل کو جو بغرض حفاظت شاہ شجاع تھی تباہ و برباد کر دیا بہت چھوٹا حصہ بچ کر ہندوستان پہونچا ۱۸۴۲ء میں زیر کمان جنرل پلوک انگریزی سپاہ کا ایک بڑا زبر دست

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 28. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/28 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/28
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record