Machine transcription
۱۶۷
کسی ضروری خدمت کے لیے آقا بلاتا اور حکم سناتا کہ فلان خدمت بجالاؤ
تو باقی تمام عمر اونہیں مسرتوں کا عیش اُٹھانے کا موقع دیا جائے گا۔
یہ سادہ لوح دل و جان سے اُس گناہ کے ارتکاب کو آمادہ ہو جاتا جس کی خواہش
ظاہر کی جاتی تھی۔
اس بے رحم فرقہ نے حسن کے بعد بھی عرصہ تک فرمانبرداری مین بڑی بڑی
جانین لین اور اپنی جانین دین ۶۵۲ھ میں ہلاکو خان برادر خان اعظم منگولیا
نے ایران پر حملہ کیا جسقدر پیر و فرقہ حسن اُسکے ہاتھ آئے سب کو ہلاک کیا
رکن الدین آخر فرمانروا اس فرقہ کا مارا گیا اُسوقت سے پھر اس فرقہ کا زور نہین ہوا
لیکن اب تک یہ فرقہ ایران۔ شام میں موجود ہے۔ اسماعیلی یورپ میں بھی دکھلائی
دیتے ہیں۔ ہندوستان میں سوداگروں کے لباس میں نظر آتے ہیں ۔ فقط
خفیہ اسرار کی تعلیم کا خلاصہ یہ تعلیم تصوف و سائینس سے تعلق رکھتی تھی۔ از روی تصوف
مریدوں کو جاہلوں کے متعدد معبود ماننے کی غلطی بتلائی جاتی تھی۔ اور وحدت کا اصول
مع جزا و سزا کے آیندہ حالت کے سکھلایا جاتا تھا اور تاکید تھی کہ اگر تجھ کو شبہ ہے
کہ کوئی کام اچھا ہے یا بُرا تو اوسکی دریافت تک بالکل پر ہیز کر۔
سچا علم کسطرح ضایع ہو گیا قدرت کا وہ سچا علم جو پہلے آدمیوں کو حاصل تھا زمانہ دراز
کی جدت میں خراب ہو گیا۔ اُس میں غلطیان شامل ہوگئیں بت دیم مذہبی رسوم
آسمانی فرشتون یا سورج و آسمانی اجسام سے متعلق تھین۔
گرچہ حقیقت والوں کے لیے ۔ سورج۔ چاند اور تارے۔ محض بیرونی
نمائیشیں اور غیر فانی زندگی کی پر عظمت قوتوں کی علامتیں تھیں۔
مگر حقیقی معرفت کے راز جماعت کثیر کی جاہل طبیعتوں کو صاف صاف سمجھائے نہ
جاسکے اور غالباً اسیوجہ سے اجسام آسمانی کی بشکل آدمی مورتیں بنائی گئیں۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
