Machine transcription
۱۶۵
کی تعلیم دی جاتی تھی کہ کوئی چیز بھی یقین کرنے کے قابل نہیں ہے اور یہ کہ ہر ایک
بات جائز ہے ۔
اغراض یہ تھیں کہ انسانی ذمہ داری و شرف مٹائے جائیں ۔ فاطمین کا تخت
قاتلوں کی فوج سے جو ایک ہیبت ناک سلطانی محافظوں کا دستہ ہوتا تھا گھیرا
رہتا تھا ۔ خفیہ پولیس اس نظر سے بھرتی کی گئی تھی کہ قاہرہ کی خلافت کی شہرت
و ہیبت کو دور دور پھیلا دے ۔ اور بغداد کی سلطنت کو مہلک صدمہ پہنچائے
عرب و شام میں طرفدار ہاتھ آ گئے جن کو اس فرقہ کے مقاصد معلوم نہ تھے ۔
جنہوں نے خوفناک حلف کے ساتھ نادانستہ فرمانبرداری کی قسم کھائی تھی ۔
قاہرہ کے لاج کی شعبانہ مختین ایک صدی تک رہیں ۔
اس کے اصولوں نے جو تمام سچے اخلاق اور انصاف سے منکر ہونے پر ختم
ہوتے تھے جزر و بغیر معمولی بات پیدا کر دی ۔ انسانی ایمان پر ایسا خوفناک
دھکا لگنے سے وہ عجیب باتیں بطور نتیجہ ظاہر ہوئیں جنکا صفحہ تاریخ پر خونریز اور نہ مٹنے
والا نشان باقی ہے ۔
فرقہ اسماعیلیہ کو ہیبت ناک بنانے والا حسن بن صباح ایک نامور زمانہ قاہرہ
کے دارالعلوم کا واعظ تھا ۔ جس نے بہت ناموری پیدا کر کے قاہرہ میں بڑا
اقتدار حاصل کیا ۔
اس اقتدار سے لوگ اس کے حاسد ہو گئے جن کی کامیابی اسکو جلاوطن کیے جانے
سے پوری ہوئی ۔
یہ جلاوطنی نامور کامیابی کا ذریعہ ہوئی عراق کی سرحد پر اس کی زبردست حکومت
قائم ہو گئی ۔ شاہان یورپ اس عبطسم کے عین وسط میں اس سے کانپتے تھے
اس کی زبردست فوج کا ہر جگہ گزر تھا ۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
